وزارت دفاع
پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری، وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
20 JAN 2026 9:31PM by PIB Delhi
پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جناب رادھا موہن سنگھ کی صدارت میں 20 جنوری 2026 کو نیول سائنس و ٹیکنالوجیکل لیبارٹری، وشاکھاپٹنم کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دوران کمیٹی کو لیبارٹری میں تیار کردہ مختلف مصنوعات کا مشاہدہ کرایا گیا، جن میں تارپیڈو (اے ایل ڈبلیو ٹی، وروناسٹر اور ایچ ایچ ڈبلیو ٹی)، بارودی سرنگیں (ایم آئی جی ایم اور پی بی جی ایم)، فریب دہندہ آلات (ایس ایف ڈی، ٹوربسٹر)، اسمارٹ نظام، بھاری خودکار زیرِ آب گاڑی، سوارم نظام، زیرِ آب نظام، زیرِ آب گاڑیاں، دیگر مصنوعات اور ان سے وابستہ زیرِ آب ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجیز شامل تھیں۔
کمیٹی نے سمندری نگرانی اور جہاز کی نقل و حرکت سے متعلق قائم ٹیسٹ فیسیلیٹی پر ایک جہاز کے چھوٹے ماڈل پر ہائیڈرو ڈائنامک جانچ کا براہِ راست مظاہرہ بھی دیکھا۔ وفد نے بھارتی بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیرِ آب پلیٹ فارم، ہتھیاروں، متعلقہ مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی تیاری میں لیبارٹری کی تحقیق و ترقی کی کوششوں کو سراہا۔
محکمۂ دفاع کے تحقیق و ترقی کے سکریٹری اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت، بحری نظام اور مواد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آر وی ہر پرساد اور نیول سائنس و ٹیکنالوجیکل لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہم ورگیس نے اراکینِ پارلیمان، لوک سبھا سیکریٹریٹ اور وزارتِ دفاع کے عہدیداروں پر مشتمل وفد کا خیرمقدم کیا۔
ڈائریکٹر نیول سائنس و ٹیکنالوجیکل لیبارٹری نے کمیٹی کو لیبارٹری میں جاری تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون، اور مستقبل کے ٹیکنالوجی روڈمیپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیٹی نے سمندری دائرۂ کار سے متعلق آگاہی اور زیرِ آب دائرۂ کار سے متعلق آگاہی جیسے اسٹریٹجک طور پر نہایت اہم شعبوں میں لیبارٹری کی تحقیق و ترقی کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

***
ش ح۔ع و ۔ ج ا
(U: 853)
(रिलीज़ आईडी: 2216775)
आगंतुक पटल : 3