نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی میزبانی کی صلاحیت ظاہر کرنے پر لداخ کو مبارک باد دی ہے
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2026 کے لیہ مرحلے کا باضابطہ افتتاح مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کیویندر گپتا نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے فروغ سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو سراہا
اس مرتبہ پہلی بار آئس اسکیٹنگ کے پروگرام میں فگر اسکیٹنگ کو شامل کیا گیا ہے
ان کھیلوں میں کھلاڑیوں اور کوچز سمیت تقریباً 1060 افراد شرکت کریں گے۔ کھیلوں کا پہلا مرحلہ 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
20 JAN 2026 6:35PM by PIB Delhi
لیہ (لداخ)/نئی دہلی، 20 جنوری:منگل کے روز یہاں نوانگ دورجان اسٹوبدان (این ڈی ایس) اسٹیڈیم میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چھٹے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سرمائی کھیلوں کے لداخ مرحلے میں آئس اسپورٹس، جن میں اسکیٹنگ اور ہاکی شامل ہیں، کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، اور یہ مرحلہ 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔یہ تیسرا موقع ہے کہ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا برفانی مرحلہ رواں سال کے اواخر میں جموں و کشمیر کے گلمرگ میں منعقد کیا جائے گا۔
روایتی موسیقی اور رقص سے مزین ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران، جس میں آرمی الیون اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ لداخ کے درمیان ایک نمائشی آئس ہاکی میچ بھی کھیلا گیا، کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2026 کا باضابطہ افتتاح لداخ کے معزز لیفٹیننٹ گورنر جناب کیویندر گپتا نے کیا۔کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2026 کے پہلے مرحلے کا انعقاد مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کے محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے انعقاد کے لیے تکنیکی مہارت آئس اسپورٹس سے وابستہ قومی سطح کی کھیلوں کی ترویجی تنظیمیں اور فیڈریشنز فراہم کریں گی۔
https://www.instagram.com/reel/DTuSGOTgaM1/?igsh=NmphdzlpbWpyaGYw
لداخ کے نام اپنے پیغام میں مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا:“میں مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کو ایک بار پھر کامیابی کے ساتھ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کی میزبانی کرنے اور پُراعتماد و مؤثر انداز میں یہ ثابت کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ بھارت کے سرمائی کھیلوں کا مستقبل ہمالیہ سے آگے بڑھتے ہوئے تشکیل پا رہا ہے۔ معزز وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں لداخ اس بات کی روشن مثال بن کر ابھرا ہے کہ مربوط پالیسی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مقامی سطح پر مضبوط عزم کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ جس منظم اور مؤثر انداز میں ان کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، وہ ملک بھر کو واضح پیغام دیتا ہے کہ سرمائی کھیل اب بھارت کے مسابقتی کھیلوں کے نظام کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور انہیں سنجیدگی، وسعت اور طویل المدتی حکمتِ عملی کے ساتھ فروغ دیا جائے گا۔”

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے مزید کہا:“کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2026 کو دانستہ طور پر دو مرحلوں پر مشتمل مقابلے کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جس میں پہلے مرحلے میں لیہ میں آئس اسپورٹس اور اس کے بعد فروری میں مرکز کے زیرِ انتظام خطہ جموں و کشمیر کے گلمرگ میں برفانی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد کھلاڑیوں کے لیے مہارت، تسلسل اور اعلیٰ معیار کے مسابقتی تجربات کو فروغ دینا ہے۔”انہوں نے کہا کہ یہ ڈھانچہ کھلاڑیوں کو مختلف خطوں اور موسمی حالات میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر سرمائی کھیلوں کے معیارات سے قریبی مطابقت رکھتا ہے۔“اگر بھارت کو محض وقتی شرکت سے آگے بڑھتے ہوئے آئندہ برسوں میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے شعبے میں ساکھ، تسلسل اور مسابقتی صلاحیت مضبوط کرنی ہے تو اس نوعیت کے مسلسل اور معیاری گھریلو مقابلے نہایت ضروری ہیں۔”
https://www.instagram.com/p/DTulPhogXEB/?igsh=cjZ3cnRoemJnZDBx
اپنے خطاب میں جناب گپتا نے اس بات کا اظہار کیا کہ بھارت میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے لداخ کو نمایاں فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا:“معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں بھارت کی کھیلوں کی ثقافت کو نئی رفتار اور تقویت ملی ہے۔ کھیلو انڈیا پہل کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا، جسمانی فٹنس اور کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کو قومی ترجیحات کے طور پر فروغ دیا گیا ہے۔”

جناب گپتا نے مزید کہا:“گزشتہ تین برسوں سے مسلسل کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کی میزبانی کرنا لداخ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قوم کو کسی تقریب کو منعقد کرانے کے میدان میں لداخ کی صلاحیت، وابستگی اور اعلیٰ معیارِ کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔”
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2026 میں مجموعی طور پر 1060 شرکاء، جن میں 480 کھلاڑی شامل ہیں، حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے تین مقامات پر منعقد کیے جائیں گے، جن میں نئے روپ میں تیار کیا گیا این ڈی ایس اسٹیڈیم، گپوخ تالاب اور لداخ اسکاؤٹس رجمنٹل سینٹر کی رِنک شامل ہیں۔اولمپک کھیل فگر اسکیٹنگ، جس میں بھارتی کھلاڑی عالمی سطح پر پیش رفت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں بھارت کے کئی نامور اسکیٹرز شرکت کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، کارگل کے معزز چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر محمد جعفر اخون، مرکز کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، جن میں چیف سیکریٹری جناب آشش کنڈرا شامل تھے، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر افسران سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق جناب گپتا نے کہا کہ لداخ کھیلوں کی ترقی کے میدان میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا:“لداخ کو حال ہی میں اپنی تاریخ کی پہلی اسپورٹس پالیسی عطا کی گئی ہے۔ اس پالیسی میں اسکولی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت، خواتین اور معذور (دیویانگ) کھلاڑیوں کے لیے جامع اور ہمہ گیر کھیلوں کا نظام تشکیل دینے، لداخ اسپورٹس کونسل کو مضبوط بنانے، نمایاں کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں میں چار فیصد ریزرویشن فراہم کرنے، یقینی وظائف، ایک سو کروڑ روپے تک کے نقد انعامات، بین الاقوامی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مراکزِ امتیاز کی توسیع، جدید تربیتی پروگراموں، کوچز کے لیے ترغیبات، تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے انضمام اور اسپورٹس ٹورزم کے فروغ جیسے نکات شامل ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی لداخ کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی اور انہیں پیشہ ورانہ طور پر کھیلوں کو اپنانے کے واضح مواقع فراہم کرے گی۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔
www.Winter.kheloindia.gov.in
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 826 )
(रिलीज़ आईडी: 2216623)
आगंतुक पटल : 6