ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای کے ذریعہ پونہ میں صنعتی مشاورت کے اہتمام کے ساتھ پی ایم – سیتو رول آؤٹ کو رفتار حاصل ہوئی

प्रविष्टि तिथि: 19 JAN 2026 6:52PM by PIB Delhi

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت نے  پی ایم- سیتو (تجدید شدہ آئی ٹی آئی ادروں کے توسط سے پردھان منتری ہنرمندی اور روزگار حاصل کرنے کی قابلیت کا تغیر) کے رول آؤٹ کے حصے کے طو رپر پونہ میں ایک اہم صنعتی مشاورت کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد یشونت راؤ چوَن اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (وائی اے ایس ایچ اے ڈی اے) میں کیا گیا، اور اس کی قیادت محترمہ دیباشیش مکھرجی، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، حکومت ہند اور محترمہ منیشا ورما، ایڈشنل چیف سکریٹری، ہنرمندی، روزگار، صنعت کاری اور اختراع کاری کامحکمہ، حکومت مہاراشٹر نے کی۔

موٹرگاڑی، تعمیرات، کپڑے کی صنعت، ایف ایم سی جی، الیکٹرانکس، آئل اینڈ گیس اور قابل تجدید توانائی سمیت شعبوں کی 40 سے زائد کمپنیوں نے مشاورت میں حصہ لیا۔ ممتاز صنعتی شراکت دار جیسے مہندرا، ٹاٹا گروپ، ٹاٹا موٹرز، بھارت الیکٹرانکس، گودریج اور فیاٹ، اور دیگر نے شرکت کی۔ ہب اور اسپوک آئی ٹی آئی ماڈل، اسپیشل پرپز وہیکلز (ایس پی ویز) کے ذریعہ صنعت کی قیادت والی حکمرانی، نصاب کی جدت، ٹرینر اپ سکیلنگ، اور روزگار کے نتائج کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ایم ایس ڈی ای  کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے پی ایم – سیتو کے تحت صنعت کے آگے آنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اسکیم - نہ صرف بہتر بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ بلکہ ٹریننگ کی کوالٹی، ٹرینر کی کارکردگی، جدید تدریسی طریقہ کار اور خاترخواہ روزگار بہم رسانی کے نتائج پر توجہ دے کر-آئی ٹی آئی اداروں کو صنعت کے لیے مزید اہم، پرکشش اور نتیجہ دینے والا بنانے کے ہدف پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ اس اسکیم کو ایک پائیدار شراکت داری بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں صنعت حکمرانی، نصاب کی ترتیب اور ٹرینر اپ اسکلنگ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ تربیت ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں اور حقیقی شاپ فلور کی ضروریات سے ہم آہنگ رہے۔ انہوں نے ملازمت کے لیے تیار ٹرینیز کی ایک قابل اعتماد پائپ لائن، بھرتی اور آن بورڈنگ کے اخراجات میں کمی اور جدید لیبز اور جدید آلات تک بہتر رسائی سمیت صنعت کے لیے کلیدی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

ریاست کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، محترمہ منیشا ورما، ایڈیشنل چیف سکریٹری، حکومت مہاراشٹر، نے کہا کہ مہاراشٹر اس اسکیم کے تحت صنعت کو فعال طور پر حصہ لینے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی تال میل، معاون ریاستی سطح کے انتظامات اور صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ فعال مشغولیت کے ذریعے عمل درآمد میں سہولت فراہم کرے گی تاکہ ریاست میں آئی ٹی آئی مضبوط صنعتی روابط اور بہتر روزگار کے نتائج کے ساتھ اعلیٰ معیار کے ہنر مند اداروں کے طور پر ابھریں۔

پی ایم – سیتو کے لیے صنعت کا ردعمل سکیم کے تحت تصور کیے گئے باہمی تعاون کے فریم ورک میں مضبوط دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں صنعت کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔ آٹوموٹیو اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے نمائندوں سے حاصل ہوئے سجھاؤ سے یہ اشارہ ملا کہ یہ پہل قدمی مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ پول کو تیار کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو قابل بناتی ہے، جبکہ پیداوار سے منسلک تربیت اور اختراع کے مراکز میں آئی ٹی آئی اداروں کے ارتقا کی حمایت بھی کرتی ہے۔

بات چیت کے دوران صنعت کے لیے کلیدی فوائد کو بھی سامنے لایا گیا، جس میں حکمرانی کے ڈھانچے میں زیادہ سے زیادہ شرکت، نصاب کی ترقی اور تربیت کی فراہمی میں شراکت کی گنجائش، آجر کی موجودگی کو مضبوط بنانا اور سی ایس آر اور ای ایس جی کے مقاصد کے ساتھ قریب تر صف بندی، اس طرح ہنر مندی کو افرادی قوت کی ضروریات کو تیار کرنے کے لیے جوابدہ بنانا شامل ہے۔

اس مصروفیت میں آئی ٹی آئی اوندھ  پونے، آئی ٹی آئی گرلز پونے، آئی ٹی آئی پمپری چنچواڈ اور فرونیئس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے فیلڈ وزٹ بھی شامل تھے۔ لمیٹڈ، بھوساری، شرکاء کو ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچے، تربیتی ماحولیاتی نظام اور صنعت سے مربوط ہنر مندی کے ماڈلز کی پیش کش کرتا ہے۔

پی ایم – سیتو ، جسے اکتوبر 2025 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پانچ برسوں میں 60,000 کروڑ  روپے کی لاگت کے ساتھ شروع کیا تھا، اس کا مقصد آئی ٹی آئی اداروں کو حکومت کے زیر ملکیت تاہم صنعت کے زیر انتظام اداروں میں تبدیل کرنا ہے۔ بنیادی ڈھانچے اپ گریڈ کرکے، نئے کورس شروع کرکے، اور صنعت کے زیر قیادت حکمرانی کو شامل کرکے، یہ اسکیم بھارت کے نمو کے شعبے اور وکست بھارت 2047 کے وژن کے حساب سے ایک ہنرمند اور روزگار کے قابل نوجوان افرادی قوت تیار کرنا چاہتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SSVZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IMBQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SOIX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049RN7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Q9NV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Q6O8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008OMFI.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:792


(रिलीज़ आईडी: 2216265) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी