لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کی 86ویں کانفرنس (اے آئی پی او سی)کا آغاز 19 جنوری کو لکھنؤ میں


اتر پردیش کی گورنر اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گی

لوک سبھا کے اسپیکر افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

کانفرنس کے دوران شفاف، مؤثر اور شہریوں پر  مرکوز قانون ساز عمل کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال، اراکین اسمبلی کی صلاحیت سازی، اور عوام کے تئیں مقننہ کی جوابدہی جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا

یہ کانفرنس 21 جنوری 2026 کو لوک سبھا اسپیکر کے اختتامی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر معزز شخصیات اختتامی اجلاس کی رونق بڑھائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 18 JAN 2026 8:32PM by PIB Delhi

آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کی 86ویں کانفرنس (اے آئی پی او سی) کا آغاز بروز پیر، 19 جنوری 2026 کو اتر پردیش ودھان سبھا، لکھنؤ میں ہوگا۔ کانفرنس کا افتتاحی خطاب اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل کریں گی۔

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب ستیش مہانا استقبالیہ خطاب کریں گے۔

اتر پردیش قانون ساز کونسل کے چیئرمین کنور مانوِیندر سنگھ افتتاحی اجلاس میں اظہارِ تشکر پیش کریں گے۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش اور اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے  رہنما جناب ماتا پرساد پانڈے بھی اس موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔

اتر پردیش حکومت کے وزراء، اتر پردیش قانون ساز کونسل اور اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے اراکین، اور دیگر معزز شخصیات اس موقع کی رونق بڑھائیں گی۔

19 سے 21 جنوری 2026 تک منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس کے دوران معززین درج ذیل ایجنڈا نکات پر غور و خوض کریں گے:

i. شفاف، مؤثر اور شہریوں پر  مرکوز قانون ساز عمل کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر غورو خوض؛

ii. قانون سازوں کی صلاحیت سازی تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہو اور جمہوری حکمرانی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے؛ اور

iii. عوام کے تئیں مقننہ کی جوابدہی۔

یہ کانفرنس 21 جنوری 2026 کو لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کے اختتامی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اتر پردیش قانون ساز کونسل کے چیئرمین کنور مانوِیندر سنگھ اور اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب ستیش مہانا اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کی 86ویں کانفرنس (اے آئی پی او سی) سے قبل 19 جنوری 2026 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں بھارت کے قانون ساز اداروں کے سیکریٹریوں کی 62ویں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ش ت۔ع ن)

U. No. 749


(रिलीज़ आईडी: 2215969) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English