وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت گولہ بارود کی تیاری میں آتم نربھرتا حاصل کرنے اور ملک کو عالمی پیداوار کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے: وزیر دفاع


جناب راج ناتھ سنگھ نے ناگپور میں سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ میں میڈیم کیلیبر گولہ بارود مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا ؛ آرمینیہ کے لیے گائیڈڈ پیناکا راکٹوں کی پہلی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا مقصد دفاعی مینوفیکچرنگ میں نجی شعبے کے کردار کو جلد ہی 50فی صد یا اس سے زیادہ تک بڑھانا ہے

مینوفیکچرنگ اور آر اینڈ ڈی میں نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شمولیت وقت کی ضرورت ہے

ہندوستان کے پاس اپنے دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں سرکاری اور نجی شعبوں کا ایک منفرد اور موثر امتزاج ہے ؛ قومی فائدے کے لیے اس ہم آہنگی کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 JAN 2026 7:04PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گولہ بارود کی تیاری(ایمونیشن مینوفیکچرنگ) میں آتم نربھرتا (خود کفالت) حاصل کرنے اور اس شعبے میں ملک کو عالمی پیداوار کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

19 جنوری 2026 کو مہاراشٹر کے ناگپور میں واقع سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ میں درمیانے درجے کے گولہ بارود (میڈیم کیلیبر ایمونیشن) کی مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے اس دور کو یاد کیا جب گولہ بارود کی قلت نے ملک کی دفاعی تیاریوں میں رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے نتیجے میں حکومت کو اس اہم شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کی فوری ضرورت کا احساس ہوا۔

A group of men standing in front of a black signDescription automatically generated

اس سہولت کا افتتاح وزیرِ دفاع نے کیا۔ یہ ایک مکمل طور پر خودکار پلانٹ ہے جو 30 ملی میٹر گولہ بارود تیار کرتا ہے، جسے ہندوستانی فوج اور ہندوستانی بحریہ بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہیں۔ وزیرِ دفاع نے پیناکا راکٹ مینوفیکچرنگ سہولت کا بھی دورہ کیا اور گائیڈڈ پیناکا راکٹوں کی پہلی کھیپ کو آرمینیا کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

A person holding a green flagDescription automatically generated

دفاعی شعبے کو آتم نربھر بنانے میں نجی شعبے کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ ملک گولہ بارود کی پیداوار کے میدان میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، کیونکہ اب اعلیٰ معیار اور قابلِ اعتماد مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے 2021 میں نجی شعبے کے ذریعے تیار کردہ مکمل طور پر ہندوستانی ساختہ گولہ بارود اور ملٹی موڈ ہینڈ گرینیڈز کی ہندوستانی فوج کے حوالے کیے جانے کا خصوصی ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سولر گروپ کے تیار کردہ ناگستر ڈرونز کو آپریشن سندور کے دوران کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے ان کی اسٹریٹجک صلاحیت ثابت ہوئی۔ وزیرِ دفاع نے ناگستر کے مزید جدید ورژنز کی تیاری کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر یہ ہتھیار ملک کے دشمنوں کے لیے نہایت مہلک ثابت ہوں گے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سولر کمپنی کے ذریعے تیار کردہ بھارگواسترا کاؤنٹر ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ نجی شعبے کی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت میں تیار کردہ پیناکا میزائلوں کی برآمدات بھی شروع ہو چکی ہیں، جو ملک کی برآمدی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب صرف ایک درآمد کنندہ نہیں رہا بلکہ تیزی سے ایک برآمد کنندہ کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع نے آپریشن سندور کو اس بات کی ایک مثال قرار دیا کہ قوم کے لیے خود کفالت کتنی اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگیں تیزی سے پیچیدہ ہو رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر ایک ملک کو ہر سطح پر خود کو تیار رکھنا ضروری ہے۔

"جنگ کے نئے طریقے ابھر رہے ہیں۔ جنگیں اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہیں۔ توانائی، تجارت، محصولات، سپلائی چین، ٹیکنالوجی اور معلومات جیسے شعبے بھی تنازعات کی نئی جہتیں بن چکے ہیں۔ سرحدی چوکسی اور جدید ہتھیاروں و ٹیکنالوجی کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنگ کی نوعیت سے قطع نظر، ایک مضبوط دفاعی صنعتی اڈے کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔ ایسی صورتحال میں مینوفیکچرنگ اور تحقیق و ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔"

A person speaking at a podium with flowersDescription automatically generated

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ آنے والے وقت میں دفاعی مینوفیکچرنگ میں نجی شعبے کا کردار 50 فیصد یا اس سے زیادہ تک پہنچ جائے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی صلاحیتیں اور اختراعات واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ یہ ہدف جلد ہی حاصل کر لیا جائے گا۔

"حکومت نجی شعبے کو مضبوط بنانے اور گھریلو صنعت کاروں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہم نے اپنے پلیٹ فارم، نظام اور ذیلی نظام کو بتدریج مقامی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ ان چیزوں کے لیے بھی جو ہم خود تیار نہیں کر سکتے، کم از کم 50 فیصد دیسی مواد کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں، ہم نے متعدد شعبوں میں اپنے مقامی مواد کے استعمال میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے نجی شعبے کا حوصلہ بھی بڑھا ہے۔"

خود کفالت کی طرف حکومت کی مسلسل پیش رفت کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ گھریلو دفاعی پیداوار، جو 2014 میں صرف 46,425 کروڑ روپے تھی، بڑھ کر آج ریکارڈ 1.51 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیداوار میں سے 33,000 کروڑ روپے سے زائد نجی شعبے کی شراکت ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نجی صنعتیں آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں فعال شراکت دار بن رہی ہیں۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کی وجہ سے ہندوستان کی دفاعی برآمدات، جو دس سال قبل ایک ہزار کروڑ روپے سے کم تھیں، اب ریکارڈ 24,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نشاندہی کی کہ ہندوستان اپنے دفاعی مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کا ایک منفرد اور مؤثر امتزاج رکھتا ہے، جسے ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا جا سکتا ہے۔

"ہمارے پاس ایک مضبوط اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی نجی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری شعبے کے قابل اور تجربہ کار ادارے موجود ہیں۔ یہ توازن بہت کم پایا جاتا ہے۔ اس ہم آہنگی کو مزید گہرا کرنے، نجی شعبے کی صلاحیتوں کو بڑھانے، انہیں مسلسل جدید بنانے، اور نئی ٹیکنالوجی، مواقع اور ذمہ داریاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پبلک سیکٹر کے ساتھ مل کر آگے بڑھ سکیں۔ دونوں شعبوں کو ایک دوسرے کی تکمیل کرنی چاہیے، ایک دوسرے کی طاقتوں کو پہچاننا چاہیے اور انہیں قومی مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔"

A person standing at a podium with a podium and a podium with flowersDescription automatically generated

اس موقع پر سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ اور سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

***

UR-745

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2215925) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil