وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن چانگی نیول بیس، سنگاپور پہنچا
یہ دورہ آسیان-بھارت سمندری تعاون اور بھارت کی موجودہ آئی او این ایس قیادت سے ہم آہنگ ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 JAN 2026 3:00PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا پہلا تربیتی اسکواڈرن (ون ٹی ایس)، جس میں آئی این ایس تیر، آئی این ایس شردول، آئی این ایس سجاتا اور اور بھارتی کوسٹ گارڈ جہاز سارتھی شامل ہیں، 15 جنوری 2026 کو سنگاپور کے چانگی نیول بیس پہنچا۔ اسکواڈرن جنوبی مشرقی بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں تربیتی تعیناتی پر ہے۔
سال 2026 کو ’ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) – انڈیا ایئر آف میری ٹائم کوآپریشن 2026‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس لیے یہ تعیناتی مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
اس دورے میں، بھارتی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور نیوی (آر ایس این) کے عملے کئی بندرگاہی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تعاملات میں حصہ لیں گے جن کا مقصد صلاحیت میں اضافہ اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دونوں نیویز کے تربیت یافتہ افراد کے درمیان منظم تربیتی تبادلے، مشترکہ یوگا سیشنز، اور کھیلوں کے میچز کا سلسلہ بھی منصوبہ بند ہے۔
ثقافتی تعاملات میں انڈین نیول بینڈ کے ذریعے سنگاپور کے نمایاں عوامی مقامات پر پرفارمنس شامل ہوگی۔ جہاز اسکول کے بچوں کے قیام کے دوران ان کے دورے کے لیے کھلے رہیں گے۔
پہنچنے پر، ڈاکٹر شلپاک امبولے، ہائی کمشنر آف انڈیا برائے سنگاپور، نے ون ٹی ایس کے تربیت یافتہ افراد سے بات کی۔ سینئر آفیسر ون ٹی ایس اور کمانڈنگ آفیسرز نے بھی میری ٹائم ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ (ایم ٹی ڈی سی) کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ انفارمیشن فیوژن سینٹر کے بین الاقوامی رابطہ افسران کی ٹیم کے دورے کے دوران پیشہ ورانہ تجربات شیئر کیے گئے۔
دورے کے دوسرے دن سنگاپور کی جمہوریہ کی بحریہ کے ساتھ کمیونٹی کی مصروفیات اور گفت و شنید ہوئی۔ انفارمیشن فیوژن سینٹر اور آر ایس این میوزیم کے دورے، دوستانہ کھیلوں کے مقابلے، اور سری نارائن اولڈ ایج اینڈ نرسنگ ہوم میں آؤٹ ریچ سرگرمی کچھ نمایاں لمحات تھے۔
یہ دورہ بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ مضبوط سمندری شراکت داریوں اور مسلسل روابط کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کے درمیان بحری سلامتی کے تعاون کو بھی فروغ دیتا ہے، بھارت کی قیادت اور انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کے لیے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جب کہ مہاساگر (علاقائی باہمی اور جامع ترقی برائے سلامتی اور ترقی کے لیے) کے وژن سے آہنگ سمندری تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔



J4IM.jpg)
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 718
(रिलीज़ आईडी: 2215674)
आगंतुक पटल : 8