کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے -202425 میں کاشتکاروں کے لیے کھاد کی ریکارڈ دستیابی کو یقینی بنایا


کاشتکاروں کے لیے کھاد کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا گیا

حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں کھاد کی ریکارڈ دستیابی ممکن ہوئی

प्रविष्टि तिथि: 16 JAN 2026 4:16PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے سال 2024–25 کے دوران کسانوں کی زرعی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لیے کھاد کی ریکارڈ دستیابی کو یقینی بنایا۔

قومی ضرورت تخمینہ تقریباً 152.50 کروڑ بیگ (722.04 لاکھ ٹن) کھاد کی تھی، جبکہ حکومت نے تقریباً 176.79 کروڑ بیگ (834.64 لاکھ ٹن) کی دستیابی کو  یقینی بنایا ہے۔ یہ اضافی دستیابی حکومت کی کسانوں کے ساتھ مضبوط عزم اور ملک بھر میں زرعی سرگرمیوں کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ کامیابی ریلوے حکام، بندرگاہوں، ریاستی حکومتوں اور کھاد کمپنیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ بھارتی ریلوے نے کھاد کے ریکس کو ترجیح دی تاکہ تیز نقل و حمل ممکن ہو، جبکہ بندرگاہوں نے درآمد شدہ کھاد کے تیزی سے  اتارنے اور روانگی کو یقینی بنایا۔ حکومت نے ذخیرہ اور تقسیم کے نظام کو بھی مضبوط بنایا تاکہ کھاد وقت پر کسانوں تک پہنچ سکے۔

مزید برآں، حکومت نے کھاد کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ میٹنگیں منعقد کیں، مانگ و رسد کی نگرانی جاری رکھی اور فراہمی سے متعلق مسائل کو فوری حل کیا۔ ان پیش قدمیوں کی بدولت ملک کے کسی بھی علاقے کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ان مربوط اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں 2024–25 کے دوران ملک بھر میں کھاد کی ریکارڈ دستیابی حاصل ہوئی، جس سے کسانوں کو نمایاں راہت ملی اور زرعی پیداوار میں استحکام کو یقینی بنایا گیا۔

حکومت نے مذکورہ  مانگ سے زائد کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا (2024–25):

01.png

******

ش ح۔ ش ت۔ رب

U. No. 682

 


(रिलीज़ आईडी: 2215358) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Kannada , English , Marathi