مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت اور جرمنی نے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کی خاطر اظہار ارادہ کے مشترکہ اعلامیہ(جے ڈی آئی) پر دستخط کیے
بھارت کے وزیر اعظم اور جرمنی کے وفاقی چانسلر کے درمیان ہونے والی میٹنگوں کے اہم نتائج میں سے ایک کے طور پر جے ڈی آئی پردستخط کیا گیا
یہ مشترکہ اعلامیہ بھارت اور جرمنی کے مضبوط دوطرفہ تعلقات اور اعلیٰ سطح کے پائیدار روابط کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے
یہ معاہدہ ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں باہمی تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے
بھارت–جرمنی معاہدہ ٹیلی مواصلات اور اطلاعات ، موصلات اور ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبوں میں اختراع کو فروغ دے گا
جے ڈی آئی کے تحت پالیسی اور ضابطہ جاتی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ نیزٹیلی مواصلات اور آئی سی ٹی کےشعبوں میں آسان کاروبار کے فروغ جیسے شعبوں میں مشترکہ کوششیں شامل ہیں
دونوں فریق باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
16 JAN 2026 1:44PM by PIB Delhi
بھارت اور جرمنی نے 12 تا 13 جنوری 2026 کے دوران جرمنی کے وفاقی جمہوریہ کے وفاقی چانسلر جناب فریڈرک مرز کے بھارت کے سرکاری دورہ کے موقع پر ٹیلی مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کی خاطر اظہار ارادہ کے مشترکہ اعلامیہ(جے ڈی آئی) پر دستخط کیے۔ اس مشترکہ اعلامیے پر حکومتِ ہند کی جانب سے سکریٹری (ٹیلی مواصلات) جناب امت اگروال اور حکومتِ جرمنی کی جانب سے بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ آکرمن نے دستخط کیے۔
یہ جے ڈی آئی بھارت کے وزیر اعظم اور جرمنی کے وفاقی چانسلر کے درمیان ہونے والی میٹنگوں کے اہم نتائج میں سے ایک کے طور پر طے پایا۔ یہ اعلامیہ حکومتِ ہند کے محکمہ برائے ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) اور جرمنی کے وفاقی جمہوریہ کی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور سرکاری جدید کاری کی وفاقی وزارت (بی ایم ڈی ایس) کے درمیان مکمل ہوا۔
مشترکہ اعلامیہ ٹیلی مواصلات اور اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو بھارت–جرمنی تعلقات میں موجود مضبوط رفتار اور اعلیٰ سطح کے پائیدار روابط پر مبنی ہے۔
جے ڈی آئی باقاعدہ مشاورت اور اعلیٰ سطح کی سالانہ میٹنگوں کے لیے ایک ڈھانچہ فراہم کرتا ہے، جن کی معاونت خصوصی ورکنگ گروپس اور حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں پر مشتمل کثیر فریقی شمولیت کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ روابط منظم اور نتائج پر مبنی تعاون کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔
جے ڈی آئی کے تحت دونوں فریقوں نے معلومات اور بہترین عملی تجربات کے باقاعدہ تبادلے، ابھرتی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ اور پالیسی و ضابطہ جاتی ڈھانچے ، مینوفیکچرنگ نیز اور ٹیلی مواصلات اور اطلاعات، مواصلات اور ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) کے شعبوں میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر ایک خاکہ تیار کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے، جس میں مخصوص اہداف اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی، تاکہ دونوں جانب کی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی کویقینی بنایا جا سکے۔ دونوں ممالک نے متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون کرنے اور ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل ترقی کے حوالے سے مشترکہ نقطۂ نظر کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی مفاہمت کے فروغ پر بھی اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔
اظہار ارادہ کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھارت اور جرمنی کے درمیان ٹیلی مواصلات اور آئی سی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے اور جامع و پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کے مشترکہ ہدف کی حمایت کرتا ہے۔
*********
ش ح۔م ع ۔م الف
U. No-673
(रिलीज़ आईडी: 2215293)
आगंतुक पटल : 14