وزارت دفاع
بھارتیہ فوج نے جے پور میں 78واں آرمی ڈے منایا
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 5:47PM by PIB Delhi
بھارتیہ فوج نے 15 جنوری 2026 کو جے پور، راجستھان میں اپنا 78 واں آرمی ڈے منایا۔ پریڈ کا آغاز پریرنا اسٹال میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب سے ہوا، جہاں جنرل انیل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف؛ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قوم کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔ ایئر وائس مارشل ایم بندھوپادھیائے اور کموڈور پی ورما نے بھی بھارتیہ فضائیہ اوربھارتیہ بحریہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
یہ چوتھا موقع ہے کہ اس تقریب کو ملک کے دیگر حصوں میں لانے کے فیصلے کے بعد دہلی سے باہر آرمی ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ پریڈ کا انعقاد فوجی چھاؤنی کے باہر، شہر کے مرکز محل روڈ، جے پور میں کیا گیا، اکشے پترا سرکل سے شروع ہو کر بمبئی ہسپتال پر اختتام پذیر ہوا۔ 2023 سے بنگلور، لکھنؤ اور پونے میں منعقد ہونے کے بعد، جنوبی مغربی کمان نے پہلی بار پریڈ کی میزبانی کی ہے۔
جنرل اوپیندر دویدی نے بحیثیت جائزہ افسر شاندار پریڈ کے دوران سلامی لی۔ محل روڈ، جے پور میں تقریب کا آغاز ایک پروقار تقریب سے ہوا جس میں آرمی چیف نے قوم کے لیے عظیم قربانی دینے والے بہادر دلوں کے پانچ رشتہ داروں کو بہادری کے لیے سینا میڈل (بعد از مرگ) پیش کیا۔
آرمی ڈے پریڈ کو ایک لاکھ سے زیادہ شائقین نے دیکھا، جن کی پرجوش شرکت بھارتیہ فوج اور عوام کے درمیان اعتماد اور فخر کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے تقریبات میں بے پناہ توانائی کا اضافہ کیا اور اپنے فوجیوں کے لیے قوم کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی۔ پریڈ میں فوج کی جانب سے مستقبل کے میدان جنگ کے لیے اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس نے دیسی حلوں سے فائدہ اٹھانے اور عالمی فوجی رجحانات سے آگے رہنے پر فوج کی مسلسل توجہ پر زور دیا، تکنیکی ترقی کے ذریعے قوم کی حفاظت کے لیے اپنی تیاری کو یقینی بنایا۔
پریڈ میں 30 سےزائد اداروں نے شاندار مارچ پاسٹ میں حصہ لیا جس میں سات ممتاز مارچنگ دستے شامل تھے، جو مختلف رجمنٹ مراکز کی نمائندگی کر رہے تھے،جن میں مدراس رجمنٹ سینٹر،راجپوت رجمنٹ سنٹر، رجمنٹ آف آرٹلری، مکسڈ اسکاؤٹس دستہ اوراین سی سی لڑکیوں کا دستہ شاملتھا۔ پہلے دو خصوصی دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا، راجرف اور سکھ ایل آئی سے تعلق رکھنے والے بھیرو بٹالین دستے، جو بھارتیہفوج کی جدید، چست اور مہلک جنگی صلاحیتوں کی طرف تزویراتی تبدیلی کی علامت ہیں، خاص طور پر اس کی سرحدوں پر تیز رفتار، زیادہ اثر انگیز کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان دستوں نے بھیرو بٹالینز کو ایک اہمقوت کے طور پر ظاہر کیا جو جدید میدان جنگ میں زیادہ ہوشیار لڑنے اور تیزی سے حملہ کرنے کے بھارت کے عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹروں جیسے ایل سی ایچ،اے ایل ایچ،ڈبلیو ایس آئی اور اپاچے کے فلائی پاسٹ نے پریڈ کی شان کو مزید بڑھا دیا۔
نیپال آرمی بینڈ پریڈ میں شریک فوجی بینڈ کا حصہ تھا، جو دونوں فوجوں کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ فوجی روایات کے گہرے جڑے بندھن کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی شرکت پائیدار ثقافتی رشتوں اور قریبی تعاون کی علامت ہے، ساتھ ہی اس دوستی اور شراکت داری کے جذبے کو بھی اجاگر کرتی ہے جو بھارت اور نیپال کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہے۔
آرمی ڈے پریڈ میں سات ملٹری بینڈز کی کارکردگی بھی دیکھی گئی۔ فوجی بینڈ میں مختلف رجمنٹل مراکز کی ٹیمیں شامل تھیں، جن میں سکھ رجمنٹل سینٹر، ڈوگرا رجمنٹل سینٹر، مراٹھا ایل آئی رجمنٹل سینٹر، بی ای جی سینٹر، آرٹلری رجمنٹل سینٹر، ای ایم ای سینٹر اور این سی سی بوائز اینڈ گرلز کا مخلوط بینڈ شامل تھا۔
اٹھترویں آرمی ڈے پریڈ میں گاڑیوں میں نصب دستے، سازوسامان اور جدید ٹیکنالوجیز کی ایک متاثر کن صف بھی دیکھی گئی، جو بھارتیہ فوج کی پیشرفت اور جدید جنگ کے لیے تیاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ان فارمیشن نے عوام کے لیے جدید ہتھیاروں اور فوجی ٹکنالوجی کا مشاہدہ کرنے کا ایک نادر موقع پیش کیا جوبھارتیہ فوج کو قوم کی حفاظت میں بااختیار بناتی ہے۔ پریڈ نے فوج کے جدید جنگی اور تکنیکی برتری کا ایک طاقتور شو پیش کیا، جس میں بھاری بکتر اور مشینی پلیٹ فارمز جیسےٹی 90 ٹینک،بی ایم پی 2 اور ارجن ٹینک ،سمرچ،واجرک9،بی ایم گریڈ راکٹ،دھنش،اے ٹی اے جی ایس،دیو یا استر،یوایل آر ایس کے ساتھفضائی دفاع اور فورس کے تحفظ کی صلاحیتیں جیسے اپ گریڈ شدہ شلکا اور شکتی بان شامل ہیں۔ اس نے آل ٹیرین وہیکلز اور روبوٹک خچروں کے ساتھ نقل و حرکت اور خودکارگاڑیوں پر مبنی انفنٹری مارٹر سسٹمز کے ذریعے تیز رفتار جوابی فائر سپورٹ، میلان میزائل لانچرز جیسے پریزیشن اسٹرائیک ویپن سسٹمز اور اگلی نسل کی بغیر پائلٹ کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جس میں پرابل وہیکل پورٹ ایبل سسٹم، ڈرون ٹارگٹ سسٹم اور ڈرون سسٹم شامل ہیں۔ بھیرو بٹالینز کے ساتھ سپوفر سسٹمز اورآر پی ایز کی ایک رینج جس میں سوئچ یو اے وی ، سنجے، پرلے اور باز مسلح ڈرون شامل ہیں، اس کے علاوہ ایچ ایم ویز پر نصب دیگر ڈرون پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ آپریشنل مطابقت، ہتھیاروں اور سازوسامان کے نظام کو جو آپریشن سندور میں استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ برہموس، پناکا، یو ایل ایچ ایم 777، آکاش ہتھیاروں کا نظام، درمیانے فاصلے کی سطح سے ہوائی میزائل،ایل 70 بندوقیں، اسپیشل موبلٹی وہیکلز، کوئیک ری ایکشن فورس بھی پیراڈ پارٹ گاڑیوں کی تشکیل کرتی ہے۔
تقریب میں موٹرسائیکل ڈسپلے کے لیے بھی زوردار تالیاں بجائی گئیں، جہاں آرمی کے سواروں نے غیر معمولی مہارت، ٹیم ورک اور کنٹرول کی عکاسی کرتے ہوئے درست چالوں اور نظم و ضبط کے ساتھ فارمیشن کا مظاہرہ کیا۔ اس نمائش میںچار چاند لگاتے ہو ہوئے، آرمی کینائن ڈسپلے میں اعلیٰ تربیت یافتہ کتوں کی نمائش کی گئی جو فرمانبرداری اور آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی کاموں، سرچ آپریشنز اور مشن سپورٹ میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔
پریڈ میں موضوعاتی ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے جس میں ٹیکنالوجی کو جذب کرنے اور قوم سازی پربھارتیہ فوج کی توجہ کو اجاگر کیا گیا، جس میںآپریشن سندور، فوج کے تبدیلی کے عشرے کے اقدامات اور نئی نسل کے آلات کی ایک رینج کو اجاگر کیا گیا۔ حکومت راجستھان کے لیے للت کلا اکیڈمی کی طرف سے پیش کی گئی دوسری جھانکی میں راجستھان کے ثقافتی ورثے اور مناظر کی نمائش کی گئی۔
پریڈ میں متحرک ثقافتی پرفارمنس کا بھی مشاہدہ کیا گیا، جس میں راجستھان کے فنکاروں کے کالبیلیا اور گیر لوک رقص کے ساتھ ساتھ مدراس رجمنٹ کی چندا کلچرل ڈسپلے ٹیم کی طرف سے ایک دلکش ڈسپلے بھی شامل ہے، جس نے سامعین کو مسحور کر دیا اور تقریبات میں بھرپور علاقائی رنگ شامل کیا، جس سے بھارت کے متنوع ورثے اور فوج کے مضبوط لوگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
جے پور میں آرمی ڈے کی تقریبات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے فوج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کی اور فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ان کی خدمات اور قربانیوں کے لیے اعزاز سے نوازا۔ انہوں نےبھاتریہ فوج کی ایک مستقبل کے لیے تیار فورس میں تبدیلی پر روشنی ڈالی جو چستی ٹیکنالوجی اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لیے تیار کردہ نئے ڈھانچے اور یونٹوں کے ساتھ خود انحصاری سے چلتی ہے۔آتم نربھرتا پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتمیں تیار کردہ ہتھیاروں کے نظام اور آلات کی نمائش کے ساتھ اب مقامی بنانا ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ فوج دوہری استعمال کے بنیادی ڈھانچے اور اختراعات کو مضبوط کر رہی ہے اور اعلان کیا کہ آنے والے سالوں میں رابطے کی معلومات کے بہاؤ اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے کے لیے نیٹ ورکنگ اور ڈیٹا سینٹریسٹی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سپاہی کو بااختیار بنانا ہے نہ کہ اس کی جگہ لے لے۔
اس کے بعد، شوریہ سندھیا کا اہتمام کیا جائے گا اور اس میںجناب راج ناتھ سنگھ، عزت مآب وزیردفاع، جناب بھجن لال شرما، وزیر اعلیٰ، راجستھان، جنرل اپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی اور سول معززین شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پروگرام کے دوران عزت مآب وزیر دفاع’فرسٹ ڈے کور‘ کی نقاب کشائی کریں گے، اور ورچوئل طور پر متعددنمن مراکز کا افتتاح کریں گے۔ وہ بہادروں کے رشتہ داروں کو بھی مبارکباد دیں گے۔ شوریہ سندھیا میں آپریشن سندور کا نظارہ اور ایک ہزار ڈرون کا شوپیش کیا جائے گا۔اس میں روایتی مارشل آرٹس کلاریپایاتو اور ملکھمب بھی پیش کیاجائے گا۔

S8MD.jpeg)

2WK4.jpeg)
****
(ش ح۔اص)
UR No 639
(रिलीज़ आईडी: 2215067)
आगंतुक पटल : 9