وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج کی ناقابلِ شکست جرأت، اعلیٰ ترین قربانی اور غیر متزلزل عزم، ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کرتے ہیں: یومِ فوج کے موقع پر وزیرِ دفاع کا بیان


‘‘حکومت ایک جدید، آتم نربھر اور مستقبل کے لیے تیار فوج کی تیاری کے لیے پُرعزم ہے”

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2026 10:20AM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 15 جنوری 2026 کو یومِ بھارتی فوج کےقابل فخر موقع پر بہادر بھارتی فوج کے جوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کو اپنی مبارکباد پیش کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ ملک بھارتی فوج کی ناقابلِ تسخیر جرأت، اعلیٰ ترین قربانی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس رہنے والی اور بحران کے اوقات میں ثابت قدم بھارتی فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور انسانی خدمت کے ذریعے عالمی سطح پر عزت و احترام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ایک جدید، آتم نربھر اور مستقبل کے لیے تیار فوج کھڑا کرنے کے تئیں حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شکر گزار قوم اپنے فوجیوں کے لیے فخر اور احترام کے جذبے کے ساتھ متحد ہے۔

***********

( ش ح ۔  م  ح ۔ ع د )

U.No. 617


(रिलीज़ आईडी: 2214806) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Gujarati , Malayalam