نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی کھیل گورننس (قومی کھیلوں کے ادارے) رولز، 2026  کا نوٹیفیکیشن

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 4:53PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے تحت نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس باڈیز) رولز 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے ۔

یہ رولزقومی کھیلوں کے اداروں اور علاقائی کھیل فیڈریشنوں کے اراکین کے لیے غیر معمولی کارکردگی والے کھلاڑیوں کی شمولیت، جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل، انتخاب کے طریقہ کاراور نااہلی کے معیار کے لیے ایک بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں۔

رولز میں نیشنل اسپورٹس الیکشن پینل کے لیے دفعات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے اور نیشنل اسپورٹس بورڈ کے ساتھ ملحقہ یونٹوں کے اندراج اور وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کرنے کے طریقہ کار کی مزید وضاحت کی گئی ہے ۔

نمایاں  التزامات میں یہ رولز قومی کھیلوں کے اداروں کی جنرل باڈی میں کم از کم چار غیر معمولی کارکردگی والے کھلاڑیوں(ایس او ایم) کی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں۔ خواتین ایس او ایم کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے،  رولزخاص طور پر یہ طے کرتے ہیں کہ جنرل باڈی میں خواتین  ایس او ایم کی تعداد پچاس فیصد ہوگی۔

 رولزکے مطابق، قومی کھیلوں کے اداروں کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کم از کم چار خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے، جیسا کہ نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ، 2025 میں مقرر ہے، ہر قومی کھیلوں کا ادارہ اپنے بائی لاز کے ذریعے ایگزیکٹو کمیٹی میں خواتین کے لیے مخصوص عہدے مختص کر سکتا ہے۔

رولز میں جنرل باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی میں  ایس او ایم کی نمائندگی کے لیے عمومی اہلیت کے معیار اور مرحلہ وار معیار کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔

ایس او ایم کے طور پر نامزد ہونے کے لیے درخواست دینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم پچیس سال ہونی چاہیے، انہیں فعال کھیلوں سے ریٹائر ہونا چاہیے، اور درخواست کی تاریخ سے کم از کم ایک سال قبل کسی بھی مقابلہ جاتی کھیل میں حصہ نہیں لینا چاہیے جس کے ذریعے ضلع، ریاست یا بھارت کی نمائندگی کے لیے انتخاب ممکن ہو۔

رولز میں مرحلہ وار معیار بھی مقرر کیا گیا ہے، جس میں مختلف کھیلوں کی نوعیت اور بھارتی کھلاڑیوں کی مختلف کھیلوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی سطح کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

اس مرحلہ وار معیار میں 10 درجے مقرر کیے گئے ہیں، جو ایسے کھلاڑیوں سے شروع ہوتے ہیں جنہوں نے سمر اولمپک گیمز، پیرا اولمپک گیمز یا ونٹر اولمپک گیمز میں سونا، چاندی یا کانسےکا تمغہ جیتا ہو اور ایسے کھلاڑیوں تک ختم ہوتے ہیں جنہوں نے نیشنل گیمز یا نیشنل چیمپئن شپ میں سونا، چاندی یا کانسے کا تمغہ جیتا ہو۔

مرحلہ وار معیار کو مختلف کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی وسیع رکھا گیا ہے۔

یہ  رولز ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کے عمل کی تفصیل فراہم کرتے ہیں، جس میں ہر مرحلے کے لیے وقت کا تعین شامل ہے، جو  ایس او ایم کے لیے درخواست جمع کروانے سے شروع ہو کر انتخابات کے اعلان، حتمی انتخابی فہرست کے اجرا اور نامزدگیوں کی دعوت تک جاری رہتا ہے۔

رولز  میں جنرل باڈی یا کسی بھی کمیٹی کے رکن ہونے کے لیے نااہلی کی شرائط بھی دی گئی ہیں اور انہیں ایگزیکٹو کمیٹی یا ایتھلیٹس کمیٹی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

رولز میں مقرر کردہ نااہلیوں میں شامل ہے کہ وہ افراد جنہیں عدالت نے کسی جرم کا مرتکب پایا ہو اور انہیں قید کی سزا سنائی گئی ہو، وہ ایگزیکٹو کمیٹی یا ایتھلیٹس کمیٹی کے انتخابات میں حصہ لینے یا کسی بھی کمیٹی یا جنرل باڈی کے رکن بننے سے محروم ہوں گے۔

رولز کے مطابق نیشنل اسپورٹس الیکشن پینل کی فہرست میں ہر وقت کم از کم بیس ایسے اراکین شامل ہونے چاہیے جو نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 میں بیان کردہ اہلیتوں کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔

الیکشن پینل سے منتخب کیے جانے والے انتخابی افسر کی فیس قومی کھیلوں کے ادارے اور انتخابی افسر کے باہمی معاہدے کی بنیاد پر طے کی جائے گی، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 5 لاکھ روپے ہوگی، اور اگر اس افسر کے لیے کوئی معاون مقرر کیا جائے تو اس کی فیس بھی باہمی رضامندی سے مقرر کی جائے گی۔

رولز مزید یہ بھی التزام کرتے ہیں کہ ہر قومی کھیلوں کے ادارے کو چھ ماہ کے اندر اپنے بائی لاز کو ایکٹ کی شقوں کے مطابق ترمیم کرنا ہوگی۔

رولز مرکزی حکومت کو یہ اختیار بھی دیتے ہیں کہ کسی قومی کھیلوں کے ادارے کی درخواست پر رولز کی شقوں میں بارہ ماہ کی مدت کے لیے رعایت دے سکتی ہے، جس کی وجوہات تحریری طور پر درج کی جائیں۔

نیشنل اسپورٹس گورننس (نیشنل اسپورٹس باڈیز) رولز کا نوٹیفکیشن نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے مطابق قانونی اسپورٹس گورننس فریم ورک میں ہموار منتقلی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔

*****

 (ش ح ۔ م م ۔م ذ)

U.No: 467


(रिलीज़ आईडी: 2213874) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Gujarati , Tamil