وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او  نے  متحرک نشانے کے خلاف اوپر سے حملہ کرنے کی صلاحیت سے مذین مین پورٹیبل ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کی پرواز کا  کامیاب تجربہ کیا  

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 1:39PM by PIB Delhi

حیدرآباد میں واقع ڈی آر ڈی او کی دفاعی تحقیق و ترقیاتی لیبارٹری نے 11 جنوری 2026 کو مہاراشٹر کے اہلیہ نگر میں کے کے رینجز میں متحرک نشانے کے خلاف اوپر سے حملہ کرنے کی صلاحیت سے لیس تیسری نسل کا فائر اینڈ فارگیٹ مین پورٹیبل ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم)  کی پرواز کا کامیابی کےساتھ تجربہ کیا ۔  مقامی طور پر تیار کردہ ایم پی اے ٹی جی ایم میں امیجنگ انفراریڈ (آئی آئی آر) ہومنگ سیکر ، آل الیکٹرک کنٹرول ایکچوایشن سسٹم ، فائر کنٹرول سسٹم ، ٹینڈیم وار ہیڈ ، پروپلشن سسٹم اور ہائی پرفارمنس سائٹنگ سسٹم جیسی جدید ترین مقامی ٹیکنالوجیز شامل ہیں ، ڈی آر ڈی او کی شاخ لیبارٹری یعنی ریسرچ سینٹر عمارت ، حیدرآباد ، ٹرمینل بیلسٹک ریسرچ لیبارٹری ، چندی گڑھ ، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری ، پونے اور انسٹرومینٹس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ ، دہرادون نے تیار کیا ہے۔

 

PIC(1)WGBI.jpg

 

تھرمل ٹارگٹ سسٹم کو دفاعی لیبارٹری ، جودھ پور نے ٹارگٹ ٹینک کی تقلید کے لیے تیار کیا تھا۔  آئی آئی آر سیکر دن اور رات کے جنگی آپریشن کی صلاحیت کے ساتھ اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔  وار ہیڈ جدید اہم جنگی ٹینکوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ ہتھیاروں کے نظام کے لیے ڈیولپمنٹ-کم-پروڈکشن پارٹنرز (ڈی سی پی پی) ہیں۔  میزائل کو ٹرائپوڈ یا ملٹری وہیکل لانچر سے داغا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجربے کے لیے ڈی آر ڈی او ، ڈی سی پی پی پارٹنرز اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے اسے آتم نربھر بھارت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے محکمہ دفاع کے تحقیق و ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کہا کہ آزمائشی ہدف کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ، جس سے ہندوستانی فوج میں ہتھیاروں کے نظام کو شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

*******

 (ش ح –ت ف۔ت ا)

U. No.449


(रिलीज़ आईडी: 2213769) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Tamil