وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سومناتھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں ساجھا کیں
प्रविष्टि तिथि:
10 JAN 2026 11:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں سومناتھ کے اپنے دورے کی جھلکیاں ساجھا کیں۔
ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں، جناب مودی نے لکھا:
’’سومناتھ آکر خوشی ہوئی، جو ہماری تہذیبی ہمت کی قابل فخر علامت ہے۔
یہ دورہ # سومناتھ سوابھیمان پرو کے دوران ہوا ہے، جب پورا ملک 1026 میں سومناتھ مندر پر ہوئے پہلے حملے کے ہزار برس مکمل ہونے پر اکٹھا ہوا ہے۔
پرجوش استقبال کے لیے عوام کا مشکور ہوں۔‘‘
’’جے سومناتھ!
آج کا استقبال بہت خاص تھا۔‘‘
’’سومناتھ میں اس شام، شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ہم نے مندر کے احاطے میں بنیادی ڈھانچہ جدیدکاری سے متعلق مختلف پہلوؤں اور سومناتھ کی زیارت کو مزید یادگار بنانے کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا۔‘‘
’’اوم ہمارے ویدوں کا، شاستروں کا، پُرانوں کا، اُپ نشدوں اور ویدانت کا سار ہے۔
اوم ہی دھیان کا مول ہے، اور یوگ کا آدھار ہے۔
اوم ہی سادھنا کا سادھیہ ہے۔
اوم ہی شبد برہم کا سواروپ ہے۔
اوم سے ہی ہمارے منتر شروع اور ختم ہوتے ہیں۔
آج سومناتھ سوابھیمان پرو میں 1000 سیکنڈوں تک اونکار ناد کے ساموہِک اُچّار کا سوبھاگیہ ملا۔ اس کی اُورجا سے انترمن سمپدِت اور آنندت ہو رہا ہے۔
اوم تت ست!!‘‘
سومناتھ سوابھیمان پرو کے پرمسرت موقع پر، مجھے سومناتھ مندر کے احاطے میں شان و شوکت کا حامل ڈرون شو ملاحظہ کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی۔ اس شاندار شو میں ہمارے قدیم عقیدے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج نے سب کو مسحور کر دیا۔ سومناتھ کی مقدس سرزمین سے نکلنے والی روشنی کی یہ کرن پوری دنیا کو ہندوستان کی ثقافتی طاقت کا پیغام دے رہی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:411
(रिलीज़ आईडी: 2213375)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam