وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے 2026 کا افتتاح کیا


مرکزی وزیرِ تعلیم نے ویر سورندر سائی اور سمبل پور کے شہداء کو اعزاز بخشتے ہوئے’دی ساگا آف کُدوپالی‘ کو 9 بھارتی زبانوں اور ہسپانوی میں جاری کیا،

प्रविष्टि तिथि: 10 JAN 2026 5:26PM by PIB Delhi

 آج جناب دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیرِ تعلیم نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے (این ڈی ڈبلیو بی ایف) 2026 کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر قطر کے وزیرِ ثقافت عزت مآب عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن آل ثانی، اسپین کے وزیرِ ثقافت عزت مآب ارنیسٹ اُرتاسون دومینیک، وزارتِ ثقافت اسپین کی ڈائریکٹر جنرل (کتب) محترمہ ماریا خوسے گالویز، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر وِنیّت جوشی، چیئرمین نیشنل بک ٹرسٹ جناب ملند سدھاکر مراتھے، ڈائریکٹر این بی ٹی جناب یووراج ملک، قطر اور اسپین سے آئے معزز مہمانانِ خصوصی اور وزارت کے سینئر افسران شریک تھے۔

تقریب کے دوران جناب دھرمیندر پردھان نے کتاب “دی ساگا آف کُدوپالی: دی اَن سَنگ اسٹوری آف 1857” جاری کی، جو بنگلہ، آسامیہ، پنجابی، ملیالم، اردو اور مراٹھی سمیت مختلف زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔ اس موقع پر ساگا آف کُدوپالی پر مبنی ایک ویڈیو بھی حاضرین کو دکھائی گئی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ این ڈی ڈبلیو بی ایف 2026، جو دنیا کا سب سے بڑا بی ٹو سی کتاب میلہ ہے، صرف خیالات کے تبادلے کا سنگم ہی نہیں بلکہ بھارت کی مضبوط اور زندہ دل مطالعہ جاتی ثقافت کا ایک عظیم جشن بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کتاب میلے کا موضوع “انڈین ملٹری ہسٹری: ویلر اینڈ وزڈم @75” اور قطر و اسپین جیسے ممالک کی شرکت نے اس ثقافتی اور ادبی تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ کتاب “دی ساگا آف کُدوپالی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف 1857”، جو سمبل پور کی سرزمین پر آزادی کی جدوجہد کے کم معروف ابواب کو اجاگر کرتی ہے، کو 9 بھارتی زبانوں—بنگالی، آسامیہ، پنجابی، مراٹھی، ملیالم اور اردو—کے علاوہ ایک بین الاقوامی زبان ہسپانوی میں بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب اس سے قبل ہندی، انگریزی اور اوڈیا میں شائع ہو چکی تھی اور اب مجموعی طور پر 13 زبانوں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے اسے ویر سورندر سائی جی کی وراثت اور کُدوپالی کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک قابلِ ستائش کاوش قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام بھارت کی کثیر لسانی روایت اور عالمی مکالمے کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مطالعے کی ثقافت کو عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے، اور یہ کہ وزیرِ اعظم کا ’وکست بھارت‘ کا وژن صرف بنیادی ڈھانچے یا ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ ایک باخبر، فکری اور علم پر مبنی نسل کی تعمیر میں پیوست ہے، جو علم کو قوم سازی کی بنیاد سمجھتی ہے۔

انہوں نے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) انڈیا کو مبارک باد دی اور کتاب میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب کتابوں اور مکالمے کے ذریعے ملک کی مطالعہ جاتی ثقافت میں نئی توانائی بھر رہا ہے۔

اسپین کے وزیرِ ثقافت ارنَیسٹ اُرتاسون دومینیک نے اسپین–انڈیا ڈوئل ایئر 2026 کے دوران اسپین کی شرکت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ بھارت میں ہسپانوی ادیبوں کے فروغ کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے، جہاں ہسپانوی زبان اور ادب میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے خوان رامون خِمینیز اور رابندرناتھ ٹیگور کے درمیان تاریخی ادبی ربط کو بھی یاد کیا۔

قطر کے وزیرِ ثقافت عزت مآب عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ اس میلے میں قطر کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کی عکاس ہے، اور اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ثقافت اور علم عوامی روابط اور قوم سازی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا بی ٹو سی کتاب میلہ، نئی دہلی عالمی کتاب میلہ (این ڈی ڈبلیو بی ایف)، وزارتِ تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) انڈیا کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ 10 سے 18 جنوری 2026 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد کیا جائیگا، اور پہلی مرتبہ اس میں داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2026 کی شریک منتظم ہے۔ نو روزہ اس میلے میں 35 سے زائد ممالک کے 1,000 سے زیادہ پبلشرز شرکت کریں گے، 1,000 سے زائد مقررین کے ساتھ 600 سے زیادہ تقاریب ہوں گی، اور متوقع طور پر 20 لاکھ سے زائد زائرین شرکت کریں گے۔

اس سال این ڈی ڈبلیو بی ایف کا موضوع “انڈین ملٹری ہسٹری: ویلر اینڈ وزڈم @75” ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میلے میں وندے ماترم کے 150 برس اور سردار ولبھ بھائی پٹیل @150 کی حیات و خدمات پر مبنی خصوصی نمائشیں بھی شامل ہوں گی۔

این ڈی ڈبلیو بی ایف 2026 کی مرکزی جھلک تھیم پویلین “انڈین ملٹری ہسٹری: ویلر اینڈ وزڈم @75” ہے—ایک ہزار مربع میٹر پر محیط ہمہ جہتی (360 ڈگری) تجربہ گاہ، جو آزادی کے بعد سے بھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے حوصلے، قربانیوں اور قوم سازی میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ پویلین میں 500 سے زائد کتابیں، منتخب نمائشیں، پوسٹرز، ڈاکیومنٹریز اور تنصیبات شامل ہوں گی۔ نمایاں کششوں میں ارجن ٹینک، آئی این ایس وکرانت اور ایل سی اے تیجس کے نمونے، 21 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کو خراجِ عقیدت، اور بدگاؤں 1947 سے آپریشن سندور تک کی بڑی جنگوں اور فوجی آپریشنز پر مبنی سیشنز شامل ہیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  402  )


(रिलीज़ आईडी: 2213310) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Odia , English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Malayalam