وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے ہائپرسونک میزائل پروگرام کے لیے مکمل پیمانے پر فعال طو رپر سرد طویل المدت اسکریم جیٹ انجن کا کامیاب گراؤنڈ ٹیسٹ انجام دیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JAN 2026 7:15PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی حیدرآباد میں قائم تجربہ گاہ، دفاعی تحقیق و ترقی تجربہ گاہ (ڈی آر ڈی ایل) نے ہائپرسونک میزائلوں کی ترقی میں غیر معمولی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ڈی آر ڈی ایل نے 09 جنوری 2026 کو اپنی جدید ترین اسکریم جیٹ کنیکٹ پائپ ٹیسٹ (ایس سی پی ٹی) سہولت میں ، اپنے فعال طور پر سرد اسکریم جیٹ فل اسکیل کمبسٹر کا ، 12منٹ سے زائد وقت میں ، طویل المدت گراؤنڈ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(9)MUG4.JPEG

یہ غیرمعمولی حصولیابی اس سے قبل 25 اپریل 2025 کو طویل مدت کے لیے کیے گئے سب اسکیل ٹیسٹ کی بنیاد پر حاصل کی گئی، جو کہ ہائپر سونک میزائلوں کی تیاری میں آگے کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔ کمبسٹر اور ٹیسٹ سہولت کو ڈی آر ڈی ایل کے ڈیزائن اور ترقی دی گئی، اور اسے صنعتی شراکت داروں کے ذریعہ عملی جامہ پہنایا گیا۔ اس کامیاب تجربے نے بھارت کو جدید ترین ایرو اسپیس صلاحیتوں کے معاملے میں اگلی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔

ہائپر سونک کروز میزائل توسیع شدہ مدتوں کےلیے آواز کی رفتار (6100 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے پانچ گنا زیادہ رفتارکی صلاحیت  کا حامل ہے۔ یہ قابل ذکر کارنامہ جدید ترین تیز رفتار انجن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے، جو طویل المدت پرواز برقرار رکھنے کے لیے سوپرسونک کمبسشن کو استعمال کرتا ہے۔ ایس سی پی ٹی سہولت میں کیے گئے گراؤنڈ ٹیسٹوں نے کامیابی کے ساتھ جدید ترین اسکریم جیٹ کمبسٹر کے ڈیزائن اور جدید ترین ٹیسٹ سہولت کی صلاحیتوں کی تصدیق کی ہے۔

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے مکمل پیمانے پر فعال طور پر سرد طویل المدت اسکریم جیٹ انجن کی کامیاب گراؤنڈ آزمائش کے لیے ڈی آر ڈی او، صنعتی شراکت داروں اور تعلیمی شعبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حصولیابی ملک کے ہائپرسونک کروز میزائل ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ٹھوس بنیاد ہے۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے  اس قابل ستائش حصولیابی کے لیے ٹیسٹ سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:374


(रिलीज़ आईडी: 2213057) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi