ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے عالمی برآمدی چیمپئن تیار کرنے کے لیے’’ ڈسٹرکٹ لیڈ ٹیکسٹائل ٹرانسفارمیشن (ڈی ایل ٹی ٹی)‘‘ منصوبے کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 9:28PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے آج گوہاٹی میں نیشنل ٹیکسٹائل منسٹرز کانفرنس میں ڈسٹرکٹ لیڈ ٹیکسٹائل ٹرانسفارمیشن (ڈی ایل ٹی ٹی) پہل کی نقاب کشائی کی ہے، جو ہندوستان کے ٹیکسٹائل کے منظر نامے میں جامع اور پائیدار ترقی کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک اسٹریٹیجک اقدام ہے ۔ وزارت کا مقصد مخصوص شعبہ کو ضلع سطح کے نقطہ نظر اپناکر100 اعلیٰ صلاحیت والے اضلاع کو عالمی برآمدی چیمپئن میں تبدیل کرنا اور 100 امیدوار اضلاع کو خود انحصار مراکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔
وزارت نے تین کلیدی پیمانے-ایکسپورٹ پرفارمنس ، ایم ایس ایم ای ایکوسسٹم ورک فورس کی موجودگی پر مبنی ڈیٹا پر مبنی اسکورنگ طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے تمام اضلاع کا تجزیہ کیا ۔ اس کے بعد اسے دو جہتی حکمت عملی میں ڈیزائن کیا گیا، جہاں اضلاع کی چیمپئن اضلاع اور خواہشمند اضلاع میں درجہ بندی کی گئی ۔ یہ منصوبہ ضلع کے زمرے کی بنیاد پر ایک موزوں نفاذ کے فریم ورک کی پیروی کرتے ہیں:
- چیمپئن اضلاع (پیمانہ اور جدید کاری):یہ اضلاع جدید رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ مداخلتوں میں انڈسٹری4.0 کو مربوط کرتے ہوئے میگا کامن فیسلٹی سینٹرز (سی ایف سی) میں اپ گریڈ کرنا اور براہ راست ایکسپورٹ مارکیٹ لنکیجز وغیرہ کو آسان بنانا شامل ہے ۔
- خواہشمند اضلاع (قیام اور باضابطہ کاری):یہ اضلاع نچلی سطح سے ماحول کی تعمیر پر توجہ دیں گے، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور افرادی قوت کی باضابطہ منظوری کے حوالے سے۔ اس میں بنیادی ہنر مندی اور سرٹیفیکیشن، خام مال بینکوں کا قیام، سیلف ہلیپ گروپس (ایس ایچ جی) اور امداد باہمی کے ذریعہ بہت چھوٹی صنعتوں کو فروغ وغیرہ شامل ہیں۔
اس منصوبے میں مشرقی اور شمال مشرقی خطوں میں پوروو دَیَہ کنورجنس پر بھی خاص زور دیا گیا ہے۔ ان علاقوں کو قبائلی علاقوں کی ترقی، رابطہ کاری میں بہتری اور جغرافیائی شناخت (جی آئی) ٹیگنگ کے لیے ترجیح دی گئی ہے تاکہ ان کی منفرد ثقافتی دستکاریوں کو عالمی پریمیئم منڈیوں میں مؤثر طریقے سے متعارف کرایا جا سکے۔
حکومتی وسائل کے اسٹریٹیجک انضمام اور صنعت و اکیڈمیا کے ساتھ تعاونی شراکت داری کے ذریعہ یہ پروگرام ٹیکسٹائل کلسٹرز کو مضبوط بنانے کا ہدف رکھتا ہے اور کامیاب ماڈلز کو منظم طریقے سے وسعت دے کر ان کے اثرات کو ملک بھر کے اضلاع تک زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔
****
ش ح۔م ح۔ش ت
U NO: 329
(रिलीज़ आईडी: 2212730)
आगंतुक पटल : 9