وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

 سیاحت کی وزارت نے 2015 میں شروع کی گئی سوادیش درشن اسکیم کے تحت 75 منصوبے مکمل کر لیے


وزارتِ سیاحت نے ملک بھر میں سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سوادیش درشن 2.0 کے تحت چیلنج پر مبنی مقامات کی تیاری کا آغاز کیا

مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان (پی ایم-جوگا) کی منظوری دے دی، وزارتِ سیاحت ایک ہزار قبائلی ہوم اسٹیز تیار کرے گی

وزارتِ سیاحت نے بھارت پرو 2025 میں ’دیکھو اپنا دیش‘  تھیم کے ساتھ بھارت کے متنوع سیاحتی امکانات کی نمائش کی،

سیاحوں کے تجربے کو عوامی شراکت کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے ’پریٹن متر اور پریٹن دیدی‘ پہل

وزارتِ سیاحت نے 13ویں بین الاقوامی ٹورازم مارٹ (آئی ٹی ایم) میں شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JAN 2026 6:39PM by PIB Delhi

سیاحت کے اعداد و شمار

  • 2024 کے دوران بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد )آئی ٹی ایز) 2 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار رہی۔
  • 2024 میں سیاحت کے ذریعے غیر ملکی زرِ مبادلہ سے حاصل ہونے والی آمدنی (ایف ای ایز)   2,93,033 کروڑ روپے رہی۔
  • 2024 میں بھارت میں اندرونِ ملک سیاحتی دورے (ڈی ٹی ویز) 2948.19 ملین ریکارڈ کیے گئے۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی

وزارتِ سیاحت نے جنوری 2015 میں موضوعاتی سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے سودیش درشن اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 5290.33 کروڑ روپے کی لاگت سے 76 منصوبوں کو منظوری دی گئی، جن میں سے 75 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

وزارتِ سیاحت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 کے طور پر ازسرِ نو ترتیب دیا ہے، جس کا مقصد سیاح اور مقام مرکز نقطۂ نظر کو اپناتے ہوئے پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی ہے۔ سودیش درشن 2.0 کے تحت 2208.27 کروڑ روپے کی لاگت سے 53 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے سیاحتی اقدار کا سلسلہ کے تمام مراحل پر سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے چیلنج پر مبنی مقامات کی تیاری کے رہنما خطوط مرتب کیے ہیں، جو سودیش درشن 2.0 اسکیم کے ذیلی پروگرام کے طور پر نافذ ہیں۔ اس کے تحت چار موضوعاتی زمروں میں 648.11 کروڑ روپے کی لاگت سے 36 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے:(i) روحانی سیاحت(ii) ثقافت و ورثہ(iii) وائبرنٹ ولیج پروگرام(iv) ایکو ٹورزم اور امرت دھروہر مقامات۔

مرکزی کابینہ نے قبائلی برادریوں کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے پردھان منتری جن جاتیہ انّت گرام ابھیان کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت وزارتِ سیاحت ایک ہزار قبائلی ہوم اسٹیز تیار کرے گی۔ یہ اقدامات سودیش درشن اسکیم کے ذیلی پروگرام کے طور پر نافذ کیے جائیں گے۔ قبائلی ہوم اسٹے کی ترقی کے لیے رہنما خطوط مرتب کر کے جاری کر دیے گئے ہیں۔

بجٹ اعلانات 2024-25 کے تسلسل میں، مالی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی تعاون کے تحت 23 ریاستوں میں 40 منصوبوں کو 3295.76 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے ریاستوں کو 50 سال کی مدت کے لیے طویل مدتی بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے نمایاں سیاحتی مراکز کی جامع ترقی، برانڈنگ اور عالمی سطح پر تشہیر کی جا سکے۔

وزارتِ سیاحت نے ملک کے منتخب سیاحتی مقامات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے نیشنل مشن آن پلگریمیج ریجووینیشن اینڈ اسپریچول ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت 1726.74 کروڑ روپے کی لاگت سے 54 منصوبوں کو منظوری دی گئی، جن میں سے 31 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

مرکزی ایجنسیوں کو تعاون اسکیم کے تحت آثارِ قدیمہ کے محکمے، بندرگاہی ٹرسٹ، آئی ٹی ڈی سی، وزارتِ ریلوے سمیت مرکزی اداروں کو سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 948.78 کروڑ روپے کی لاگت سے 66 منصوبوں کو منظوری دی گئی، جن میں سے 39 منصوبے مکمل اور 10 منصوبے بند کیے جا چکے ہیں۔

تشہیر اور مارکیٹنگ

وزارتِ سیاحت نے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر 26 سے 31 جنوری 2025 تک دہلی کے لال قلعہ میں بھارت پرو کا انعقاد کیا۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے موضوعاتی پویلین قائم کیے گئے جن میں ملک کے متنوع سیاحتی مقامات کو پیش کیا گیا۔ علاقائی ثقافتی تنظیموں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوئے۔ بھارت پرو کا موضوع دیکھو اپنا دیش رکھا گیا۔

وزارتِ سیاحت نے 21 جون 2025 کو بین الاقوامی یومِ یوگا منایا، جو یوگا ڈے کا گیارہواں سال تھا۔ ملک بھر میں 40 ثقافتی اور قدرتی اہمیت کے حامل سیاحتی مقامات پر تقریبات منعقد کی گئیں، جن کا عالمی موضوع ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا تھا، جس میں مجموعی صحت، ثقافتی ورثہ اور پائیدار سیاحت کو اجاگر کیا گیا۔

چلو انڈیا عالمی ڈائسپورا مہم کے تحت ایک لاکھ مفت ای۔سیاحتی ویزوں کا اعلان کیا گیا، جو 31 مارچ 2025 تک مؤثر رہا۔ اس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم ہندوستانیوں کو ترغیب دینا تھا کہ وہ اپنے پانچ غیر ملکی دوستوں کو بھارت کا دورہ کرائیں اور ناقابلِ یقین بھارت کے سفیر بنیں۔

وزارتِ سیاحت شمال مشرقی ریاستوں کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ تیرہواں بین الاقوامی سیاحت مارٹ 13 سے 16 نومبر 2025 تک گنگٹوک، سکم میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحتی شراکت داروں نے شرکت کی۔

وزارت نے بھارت کو عالمی سطح پر اجلاسوں، مراعاتی دوروں، کانفرنسوں اور نمائشوں کے نمایاں مرکز کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل مائس کیٹلاگ تیار کیا، جس میں 60 شہروں کے کنونشن مراکز، رابطہ سہولیات، بنیادی ڈھانچے اور قریبی سیاحتی مقامات کی تفصیل شامل ہے۔

مہارت کی ترقی

وزارتِ سیاحت نے پریٹن مترا اور پریٹن دیدی کے نام سے قومی ذمہ دار سیاحت کا پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد سماجی شمولیت، روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دینا اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت تقریباً 4382 سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

مائس سیاحت

وزارتِ سیاحت نے مائس صنعت کے لیے قومی حکمتِ عملی اور روڈ میپ مرتب کیا اور میٹ اِن انڈیا ذیلی برانڈ کا آغاز کیا۔ 60 سے زائد شہروں پر مشتمل ڈیجیٹل مائس کیٹلاگ تیار کیا گیا۔ مائس کانکلیو 2025، 4 سے 6 مئی کو جے پور میں منعقد ہوا، جو اس شعبے میں بھارت کے عالمی مقام کو مضبوط بنانے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

طبّی سیاحت

بھارت اعلیٰ معیار کے علاج اور کم لاگت سہولیات کی بدولت میڈیکل اور ویلنَس سیاحت کے عالمی مراکز میں شامل ہوتا جا رہا ہے۔ دل کے آپریشن، گھٹنے کی پیوندکاری، کاسمیٹک سرجری اور دانتوں کے علاج جیسے شعبوں میں بھارت کو نمایاں برتری حاصل ہے۔ 2024 میں طبی مقاصد کے لیے 6,44,387 غیر ملکی سیاح بھارت آئے، جو 2020 کے مقابلے میں تقریباً 252 فیصد اضافہ ہے۔ حکومت نے 171 ممالک کے مسافروں کے لیے ای۔میڈیکل ویزا اور ای۔آیوش ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد

بجٹ 2023-24 کے تحت سیاحت کو مشن موڈ میں فروغ دینے، نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے اور ریاستوں کے اشتراک سے سیاحتی ترقی کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اب تک کی پیش رفت کے تحت چیلنج پر مبنی مقامات کی تیاری اسکیم کے رہنما خطوط مرتب کیے گئے اور 36 منصوبوں کو 648.11 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

بجٹ 2024-25 کے تحت نمایاں سیاحتی مراکز کی عالمی سطح پر ترقی، درجہ بندی اور تشہیر کے لیے طویل مدتی بلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت 23 ریاستوں میں 40 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں۔

************

ش ح ۔ م د ۔ م ص

(U : 309 )

 


(रिलीज़ आईडी: 2212611) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil