وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے آثارِ قدیمہ سروے(اے ایس آئی) کے زیرِ انتظام  قدیم یادگاراور عجائب گھروں کیلئے آن لائن ٹکٹ بکنگ اب اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) نیٹ ورک پر لائیو ہو گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 7:26PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت کے تحت بھارتی آثارِ قدیمہ سروے (اے ایس آئی) نے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پر 170 سے زائد مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں اور عجائب گھروں کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس اقدام سے اے ایس آئی کی یادگاروں اور عجائب گھروں تک ڈیجیٹل رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس سے بھارت اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کے لئے ملک کے چند مشہور تاریخی وراثتی مقامات اور عجائب گھروں کے داخلہ ٹکٹ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آسانی سےبُک کئے جا سکیں گے۔

اے ایس آئی کے ٹکٹنگ سسٹم کو اوپن ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرنے سے شہری اور سیاح مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ اس سے رسائی اور سہولت میں بہتری آتی ہے، ساتھ ہی انٹرآپریبل ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کی شفاف اور مؤثر فراہمی کو بھی تقویت ملتی ہے۔

او این ڈی سی سے منسلک ایپلی کیشنز کے ذریعے اے ایس آئی کے یادگاروں کے لیے ٹکٹ بک کرنے والے سیاح موجودہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس میں بھارتی سیاحوں کے لیے 5 روپے اور غیر ملکی شہریوں کے لیے 50 روپے کی رعایت شامل ہے۔

آن لائن بکنگ کے ذریعے سیاح یادگاروں اور عجائب گھروں میں فزیکل ٹکٹ کی قطاروں سے بچ سکتے ہیں، جس سے جلد اور آسان داخلہ یقینی ہوتا ہے۔

اس انضمام کو این ڈی ایم ایل (این ایس ڈی ایل ڈیٹابیس مینجمنٹ لمیٹڈ) نے تکنیکی طور پر ممکن بنایا ہے، جس نے اے ایس آئی کے یادگاروں اور عجائب گھروں کی مکمل فہرست کو او این ڈی سی نیٹ ورک سے جوڑ دیا ہے۔

فی الحال ٹکٹ ہائی وے ڈی لائٹ (ویب، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس)، پیلوکل کے واٹس ایپ پر مبنی ٹکٹنگ تجربے کے ذریعے دستیاب ہیں (صارفین +91 84228 89057 پر “Hi” بھیج کر بکنگ شروع کر سکتے ہیں)۔ یہ ٹکٹ ابھی بائے مونڈی (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) جیسے پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔ او این ڈی سی نیٹ ورک کے ساتھ کئی دیگر صارفین پر مرکوز ایپلی کیشنز مختلف مراحل میں انضمام کے عمل میں ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ا

U.NO.224


(रिलीज़ आईडी: 2211998) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Telugu