ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے وزراء کی قومی کانفرنس کل سے گوہاٹی میں شروع ہوگی


اس کانفرنس میں ہندوستان کو2030 تک ٹیکسٹائل کا عالمی مرکز بنانے کیلئے پالیسی ، سرمایہ کاری اور اختراع پر غور و خوض کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 07 JAN 2026 10:06AM by PIB Delhi

حکومت آسام کے تعاون سے ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیر اہتمام نیشنل ٹیکسٹائل منسٹرس کانفرنس 2026 کل 8 جنوری سے آسام کےگوہاٹی میں شروع ہوگی ۔ یہ دو روزہ کانفرنس ‘‘ہندوستان کے ٹیکسٹائل: ترقی ، ورثہ اور اختراع کا امتزاج’’ کے موضوع کے تحت منعقد ہوگی ،جس میں ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے ٹیکسٹائل وزراء اور سینئر عہدیداران شرکت کریں گے۔

دو روزہ کانفرنس کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے میں پالیسی ، سرمایہ کاری ، پائیداری ، برآمدات ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تکنیکی ترقی پر غور و خوض کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ یہ‘‘وکاس بھی ، وراثت بھی’’کی بنیادی روح کے مطابق برآمدات کو فروغ دینے ، روزگار پیدا کرنے اور جامع ترقی پر توجہ دینے کے ساتھ 2030 تک ہندوستان کو عالمی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کے حکومت کے وژن کے عین مطابق ہے ۔

آٹھ جنوری 2026 کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ ، آسام کے وزیر اعلی ٰڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما ، ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگیریٹا اور دیگر معززین شرکت کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس میں ایک نمائش اور پویلین کا افتتاح بھی ہوگا ، جس میں ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی طاقت ، اختراع اور بھرپور ورثے کی نمائش کی جائے گی ۔

کانفرنس میں بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری ، ہندوستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو بڑھانا ، خام مال اور فائبرس ، تکنیکی ٹیکسٹائل اور نئے دور کے فائبرس اور ہینڈلوم اور دستکاری کے تحفظ اور فروغ جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرنے والے سیشن ہوں گے۔پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم -مترا) پارکس ، پائیداری اور ماحولیاتی تعمیل ، تکنیکی ٹیکسٹائلس، اختراع اور مربوط ویلیو چین ڈیولپمنٹ جیسے  انتہائی اہم اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے وزراء اور عہدیداران شرکت کریں گے اور بہترین طریقہ کار، درپیش چیلنجز اور پالیسی تجاویز کا اشتراک کریں گے، جس کا مقصد مختلف خطوں اور اضلاع میں ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بنانا ہے۔

آٹھ جنوری 2026 کو ‘‘ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط بنانے اور بااختیار بنانے’’ کے موضوع پر ایک کانکلیو بھی منعقد کیا جائے گا ، جس میں شمال مشرقی ریاستوں کے ٹیکسٹائل کے وزراء ، ممبران پارلیمنٹ اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر عہدیدار ان شرکت کریں گے ۔ کانکلیو شمال مشرق کے ریشم ، ہینڈلوم ، دستکاری اور بانس سے تیار ہونے والے ٹیکسٹائل کی صلاحیت کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس میں ایری ، موگا اور ملبیری ریشم ، خواتین کی قیادت میں کاروبار، برانڈنگ اور مارکیٹ تک رسائی پر زور دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ قومی ٹیکسٹائل وزراء کی کانفرنس سے مرکز اور ریاست کے تعاون  میں استحکام آئے گا اور مقابلہ جاتی ، پائیدار اور ہمہ گیر ٹیکسٹائل شعبے کیلئے ایک واضح نقش راہ تیار ہوگا۔

****

ش ح۔ ک ا ۔ ش ا

U.No. 225


(रिलीज़ आईडी: 2211993) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Khasi , हिन्दी , Marathi , Bengali-TR , Assamese , Manipuri , Tamil