ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے نوئیڈا اتھارٹی کے زیر انتظام 142 سڑکوں کے اسٹریچ کا  معائنہ کیا ؛ اکثریت میں  کم یا کوئی دھول دکھائی نہیں دے رہی تھی


دھول اور فضلہ کے دوبارہ جمع ہونے کو روکنے کے لیے شناخت شدہ ہاٹ اسپاٹ پر ہدف شدہ اصلاحی اقدامات کی ہدایت

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 3:15PM by PIB Delhi

این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے موجودہ گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے قانونی فریم ورک کے تحت اپنی مسلسل نگرانی ، جائزہ اور نفاذ کے اقدامات کے حصے کے طور پر ، سڑک کی صفائی ، مکینیکی جاروب کشی آپریشنز اور نوئیڈا اتھارٹی کے زیر انتظام سڑک کے حصوں کی مجموعی دیکھ بھال کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 05جنوری 2026 کو نوئیڈا میں ایک معائنہ مہم چلائی ۔

یہ معائنہ نوئیڈا اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والی 142 سڑکوں  کے اسٹریچ پر کیا گیا ۔ یہ دھول کو کم کرنے کے اقدامات کے زمینی نفاذ کا جائزہ لینے اور سڑک کی دھول ، میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) ، تعمیر اور انہدام (سی اینڈ ڈی) فضلہ اور کھلے میں جلانے کی واقعات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔

اتر پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ (یو پی پی سی بی) اور سی اے کیو ایم فلائنگ اسکواڈ کے افسران پر مشتمل دس ٹیموں کو معائنہ کے لیے تعینات کیا گیا تھا ۔ معائنہ کے دوران جیو ٹیگڈ اور ٹائم اسٹیمپڈ فوٹو گرافی کے ثبوت اکٹھے کیے گئے اور مجموعی معائنہ رپورٹ کے حصے کے طور پر کمیشن کو پیش کیے گئے ۔

نتائج ایک حوصلہ افزا مجموعی منظر نامے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ معائنہ کیے گئے 142 اسٹریچ میں سے صرف 04 میں دھول کی سطح زیادہ دکھائی دی، 24 میں معتدل دھول تھی، 66 میں دھول کی شدت کم ریکارڈ کی گئی اور 48 میں دھول نظر نہیں آئی۔
زیادہ دکھائی دینے والی دھول کی نمائش کرنے والے محدود حصے، بعض صورتوں میں، ایم ایس ڈبلیو اور/یا سی اینڈ ڈی فضلے کے جمع ہونے سے وابستہ تھے، خاص طور پر فلائی اوورز ، میٹرو کوریڈورز اور مخصوص شریانی سڑک کے حصوں جیسے مقامات پر۔ یہ مشاہدات دھول اور فضلہ کے دوبارہ جمع ہونے کو روکنے اور سڑک کے تمام حصوں میں صفائی اور دھول کو دبانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے شناخت شدہ ہاٹ اسپاٹ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں ۔

سی اے کیو ایم نے ، خاص طور پر کمزور مقامات پر ، باقاعدگی سے مکینیکل سویپنگ(جاروب کشی) ، فوری لفٹنگ اور جمع شدہ دھول اور کچرے کو سائنسی طور پر ٹھکانے لگانے ، پانی کے موثر چھڑکاو ، اور کچرے کو پھینکنے اور کھلے میں جلانے کی سخت روک تھام کے ذریعے مستقل اور زبردست کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

’آپریشن کلین ایئر‘ کے تحت معائنہ اور نفاذ کی مہم پورے این سی آر میں باقاعدگی سے جاری رہے گی تاکہ دھول کو کم کرنے اور کھلے میں جلانے کی روک تھام کے لیے قانونی ہدایات اور جی آر اے پی اقدامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی اے کیو ایم نے خطے میں صاف، سبز، دھول سے پاک اور اچھی طرح سے برقرار رکھی گئی سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ جنگی پیمانے پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک۔ ر ب

U. No.187

 


(रिलीज़ आईडी: 2211760) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil