وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

قرض گارنٹی اسکیم برائے برآمدکنندگان (سی جی ایس ای) کو جن سامرتھ پورٹل کے ذریعہ یکم دسمبر 2025 سے مصروف عمل بنایا گیا


پہلے مہینے کے دوران 8500 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کی درخواستیں اور 3100 کروڑ روپے سے زائد کی رقم  کی منظوری حاصل ہوئی

یہ اسکیم ایم ایس ایم ای اور غیر ایم ایس ایم ای برآمدکنندگان کو لکویڈیٹی، منڈی تنوع اور روزگار میں مدد فراہم کرکے فائدہ پہنچاتی ہے

حکومت اس اسکیم کے تحت اضافی قرض سہولت کے لیے صد فیصد گارنٹی دیتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 JAN 2026 8:03PM by PIB Delhi

برآمدات ہندوستانی معیشت کا ایک اہم ستون ہونے کے ناطے، جی ڈی پی کا تقریباً 21فیصد اور مضبوط غیر ملکی زر مبادلہ آمد  کا حصہ ہیں۔ برآمدات پر مبنی صنعتوں کے تحت 45 ملین سے زیادہ افراد کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر ملازمت دی جاتی ہے، ایم ایس ایم ایز کل برآمدات میں تقریباً 45 فیصد کا تعاون دیتی ہیں۔ برآمدات میں اس طرح کی مسلسل نمو ہندوستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور میکرو اکنامک استحکام میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس ای) جو مالیاتی خدمات کے محکمے کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے، 01.12.2025 سے آپریشنل کر دی گئی ہے جس سے بینکوں اور مالیاتی اداروں (ممبر قرض دینے والے ادارے – ایم ایل آئیز) غیر یقینی صورتحال کے دوران ہندوستانی برآمد کنندگان کو اضافی مالی امداد فراہم کر سکیں گے۔ مزید، یہ اقدام برآمدی منڈیوں کو متنوع بنائے گا اور ان کی عالمی مسابقت میں اضافہ کرے گا۔ اس فعال مداخلت کا مقصد برآمد کنندگان اور ایم ایس ایم ایز کے لیے کریڈٹ گارنٹی فراہم کرنا ہے جو ان کے لیے اضافی کریڈٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ اس طرح لیکویڈیٹی فراہم کرے گا، کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور نئی منڈیوں میں توسیع کے مواقع پیدا کرے گا۔

اس اسکیم میں اہل ایم ایل آئیز کے ذریعے براہ راست اور بالواسطہ برآمد کنندگان ایم ایس ایم ایز کو 20,000 کروڑ روپے تک کے اضافی ضمانت سے مبرا قرض تعاون کا تصور کیا گیا ہے۔ 31.12.2025 تک، 8,599 کروڑ روپے کی 1,788 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 3,141 کروڑ روپے کی کل 716 درخواستیں منظور کی گئی ہیں جو ہمارے برآمد کنندگان اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

کام کاجی پونجی قرض کی رقم ان کے موجودہ ایکسپورٹ کریڈٹ / ورکنگ کیپیٹل کی حد کے 20فیصد  تک کے برابر ہے، یہ اسکیم برآمد کنندگان اور ایم ایس ایم ایز کو صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تنوع کی جانب قدم اٹھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔ ان اداروں کی لیکویڈیٹی کو سہولت فراہم کرتے ہوئے، اسکیم کاروباری کارروائیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور روزگار کو برقرار رکھنے کی توقع رکھتی ہے۔

سی جی ایس ای اسکیم 31.03.2026 تک یا 20,000 کروڑ روپے تک کی قیمت کی گارنٹیاں جاری ہونے تک کھلی ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس ) کے ذریعے نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

 

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:45


(रिलीज़ आईडी: 2210633) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , English , हिन्दी , Malayalam