نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 02–03 جنوری 2026 تک تمل ناڈو کے دورے پر رہیں گے
प्रविष्टि तिथि:
01 JAN 2026 3:30PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ ہند، جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن 02 اور 03 جنوری 2026 کو تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
جمعہ، 02 جنوری 2026 کو نائب صدر، چنئی میں ڈاکٹر ایم جی آر ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی کے 34 ویں کنووکیشن کی صدارت کریں گے۔
بعد ازاں، وہ تاج کورومنڈل میں رام ناتھ گوئنکا ساہتیہ سمان تقریب میں شریک ہوں گے۔ شام میں، وہ چنئی کے کلائیونار ارنگم میں عوامی استقبالیہ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد، تمل ناڈو کے گورنر کی جانب سے لوک بھون میں منعقدہ شہری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
ہفتہ، 03 جنوری 2026 کو نائب صدرجمہوریہ، ویلّور گولڈن ٹیمپل میں سری شکتی اماں کی 50 ویں گولڈن جوبلی جینتی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ دوپہر میں، وہ چنئی کے ٹرپلِکین کلائیونار ارنگم میں نویں سدھ ڈے تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
********
(ش ح ۔ع ح۔اک م)
U. No. 26
(रिलीज़ आईडी: 2210508)
आगंतुक पटल : 19