شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)نے نیا لوگو اور مسکوٹ لانچ کیا

प्रविष्टि तिथि: 01 JAN 2026 9:09AM by PIB Delhi

ایم او ایس پی آئی نے یکم جنوری 2026 کو وزارت کے لیے اپنے نئے لوگو اور مسکوٹ کی نقاب کشائی کی۔

یہ لانچ ایم او ایس پی آئی کی اپنی ادارہ جاتی شناخت کو جدید بنانے، عوامی رسائی کو بڑھانے اور  ملک کی تعمیر میں سرکاری اعدادوشمار کے کردار کو تقویت دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

لوگو

 

ایم او ایس پی آئی کا نیا لوگو ملک کی ترقی میں اعداد و شمار کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور ہندوستان کی ڈیٹا پر مبنی حکمرانی، شفافیت اور پیشرفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے وزارت کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان کے بھرپور ورثے اور جدید شماریاتی سائنس سے متاثر ہو کر لوگو میں وزارت کا ‘ڈیٹا فار ڈیولپمنٹ’ کا پیغام ہے۔

لوگو میں اشوک چکر سچائی، شفافیت اور اچھی حکمرانی کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکز میں روپیہ کا نشان () اقتصادی منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور قومی ترقی میں شماریات کے اہم کردار کو نمایاں کرتا ہے۔ اعداد اور علامتوں کا استعمال جدید ڈیٹا سسٹمز اور شماریاتی سائنس کی عکاسی کرتا ہے۔

اوپر کی طرف بڑھنے والا بار پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ کہ قابل اعتماد ڈیٹا کس طرح پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ زعفرانی، سفید، سبز اور گہرا نیلا رنگ ہندوستان کی قومی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں- ترقی، سچائی، پائیداری، استحکام اور علم - ایک ساتھ مل کر سرکاری اعدادوشمار کے اعتماد اور اعتبار کو تقویت دیتے ہیں۔

 

مسکوت

ایم او ایس پی آئی نے اپنا نیا  مسکوٹ‘‘सांख्यिकी ’’ متعارف کرایا ہے۔ ایک دوستانہ اور شہریوں پر مبنی کردار جو ملک بھر کے لوگوں کے لیے اعدادوشمار کو آسان، متعلقہ اور پرکشش بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مسکوٹ ایم او ایس پی آئی کی درستگی، شفافیت اور ڈیٹا سے چلنے والی گورننس کی بنیادی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور ڈیٹا کو اس انداز میں پیش کرتا ہے جسے عام لوگوں کے لیے سمجھنا آسان ہو۔

اسے ایک قابل اعتماد اور ذہین فیگر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، ‘‘सांख्यिकी ’’ پیچیدہ شماریاتی تصورات کو سادہ اور بصری انداز میں سمجھانے میں مدد کرتا ہے۔ ایم او ایس پی آئی کی عوامی شناخت کے طور پر خدمت کرتے ہوئے مسکوٹ کو قومی نمونے کے سروے، آگاہی مہم، تعلیمی مواد، ڈجیٹل پلیٹ فارمز اور عوامی تقریبات میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کا تعارف این ایس او سروے میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور مستقل اور قابل شناخت بصری موجودگی کے ذریعے سرکاری اعدادوشمار پر اعتماد کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 

*****

ش ح – ظ  ا- ن م

UR No. 03


(रिलीज़ आईडी: 2210369) आगंतुक पटल : 27
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil