ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
صدر جمہوریہ اسکلنگ فار اے آئی ریڈی نیس پروگرام میں شرکت کریں گی اوراے آئی کی اسناد سے نوازیں گی
प्रविष्टि तिथि:
30 DEC 2025 4:39PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، SOAR – اسکلنگ فار اے آئی ریڈی نیس، جو اسکل انڈیا مشن کی ایک پہل ہے، کے تحت ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام جمعرات، یکم جنوری 2026 کو صبح 11:00 بجے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر (RBCC)، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
یہ پروگرام وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (MSDE)کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ بھارت کی ورک فورس کو AI پر مبنی مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے حکومت کی مسلسل وابستگی کا غماز ہے۔
یہ پروگرام بھارت کے وزیر تعلیم جناب دھرمندر پردھان اور بھارت کے وزیر برائے مہارتوں کی ترقی و کاروباری امور اور وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری کی معزز موجودگی میں منعقد ہوگا۔
اس تقریب کے دوران، صدر جمہوریہ ، محترمہ دروپدی مرمو طلبہ اور اراکین پارلیمنٹ سمیت طلبہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے سرٹیفکیٹس سے نوازیں گی اور قومی آگاہی مہم #SkillTheNation کا آغاز کریں گی، جس کا مقصد مستقبل کے لیے تیار ہنر مندی پروگراموں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایجنڈے کے حصے کے طور پرایم ایس ڈی ای راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی ’’AI for Beginners‘‘ سیشن منعقد کرے گا، جو ایک مختصر انٹریکٹو لرننگ ماڈیول ہوگا، جس کی قیادت ایک عالمی شہرت یافتہ AI ماہر کریں گے۔ یہ وزارت کے اہم AI اسکلنگ پارٹنر گوگل کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔
صدر جمہوریہ رائے رنگ پور میں اگنو ریجنل سینٹر کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گی، جو شمالی اڑیسہ کے لیے ہنر مند پروگرامز اور تربیتی معاونت کے ذریعے روزگار کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
مصنوعی ذہانت مختلف شعبوں میں کام اور مہارت کی ضروریات کی نوعیت کو بدل رہی ہے۔ وزارت نے AI کی مہارت پر خاص زور دیا ہے، جس میں رسائی، مطابقت اور شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔ SOAR – AI ریڈی نیس کے لیے اسکلنگ جیسے اقدامات کے ذریعے، وزارت سیکھنے والوں کو ابھرتی ہوئی صنعت کی ضروریات کے مطابق ضروری اے آئی مہارتیں حاصل کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4056
(रिलीज़ आईडी: 2209940)
आगंतुक पटल : 4