نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر  جمہوریہ نے رامیشورم میں کاشی تمل سنگمم 4.0 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 DEC 2025 6:48PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج رامیشورم کی مقدس زمین پر کاشی تمل سنگمم 4.0 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور اس اقدام کو بھارت کی لازوال روحانی اور ثقافتی وحدت کی زندہ علامت قرار دیا۔

کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان دیرپا رشتے کو نمایاں کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ یہ تعلق صرف تاریخی نہیں بلکہ ایک گہرا تہذیب اور روحانی تسلسل ہے جو ہزاروں برسوں سے بھارت کو متحد کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے تبادلے بھارت کی مشترکہ وراثت کی تصدیق کرتے ہیں اور قومی انضمام کے احساس کو گہرا کرتے ہیں۔

مہاکوی سبرامنیا بھارتی کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم شاعر کے متحد، مربوط اور پراعتماد بھارت کے وژن کا غماز ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی کا خواب آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اندیش وژن اور مرکوز اقدامات کے ذریعے پورا ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم کے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے وژن پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ کاشی-تمل سنگمم جیسے اقدامات ثقافتی تبادلے، مشترکہ ورثے اور باہمی احترام کے ذریعے قومی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسی کوششیں قوم کو وکست بھارت کے مقصد کی طرف مسلسل رہنمائی کر رہی ہیں۔

الوداعی تقریب میں تمل ناڈو کے گورنر شری آر این روی , مرکزی وزیر تعلیم، شری دھرمندرا پردھان؛ مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات اور پارلیمانی امور، جناب ایل۔ مرگن؛ جناب نینار ناگندرن، ایم ایل اے؛ ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس، پروفیسر وی۔ کاماکوٹی؛ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4051


(रिलीज़ आईडी: 2209925) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Malayalam