وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نےطویل دوری تک مار کرنے والے گائڈڈ راکٹ پِناکا کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 29 DEC 2025 8:45PM by PIB Delhi

طویل دوری تک مار کرنے والے گائڈڈ راکٹ (ایل آر جی آر120) پِناکا کی پہلی پرواز کا 29 دسمبر 2025 کو چاندی پور میں مربوط آزمائشی رینج میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس راکٹ کا تجربہ اس کی زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر کے فاصلے کے ساتھ کیا گیا اوراس کی پرواز کی تمام خصوصیات کا مظاہرہ کیا گیا۔ایل آر جی آر نے مکمل درسی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اس ہدف کو مکمل کرنے کیلئے لگائے گئے تمام آلات نے پرواز کو اس کے مکمل مرحلے کے دوران اچھی طرح سے ٹریک کیا۔راکٹ کو آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری اینڈ ریسرچ سینٹر امارت کے تعاون سے ڈیزائن کیا تھا۔

یہ فلائٹ ٹیسٹ آئی ٹی آر اور پروف اور تجرباتی اسٹیبلشمنٹ کے تال میل سے انجام دیا گیا۔ایل آر جی آر کو فی الحال ان سروس پِناکا لانچر سے لانچ کیا گیا تھا، جو اس کی استعداد اور ایک ہی لانچر سے مختلف رینج کے پِناکا ویریئنٹس کو لانچ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ راکٹوں کے کامیاب ڈیزائن اور تیاری سے مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور اسے ‘‘گیم چینجر’’ قرار دیا۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے سکریٹری اور دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے کےچیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا اور مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔

************

 

ش ح-ک ح-ج ا

U. No. 4022


(रिलीज़ आईडी: 2209673) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Odia , Telugu