نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے پڈوچیری میں آزادی کے مجاہدین کی وراثت کو محفوظ رکھنے اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا


نائب صدر نے پڈوچیری میں اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیا

نائب صدر نے ”سب کے لیے رہائش“ کے مشن کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا

نائب صدر نے کہا کہ وکست بھارت @2047 علم، کردار اور خدمت کے امتزاج کے ذریعے حاصل ہوگا

نائب صدر نے مہاکوی سبرامنیا بھارتیار کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور اس عظیم شاعر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 29 DEC 2025 6:41PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے پڈوچیری میں ایک شہری استقبالیہ سے خطاب کیا اور اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جس کے دوران انہوں نے مستحقین میں 216 نئے تعمیر شدہ رہائشی یونٹوں کی چابیاں تقسیم کیں اور شمولیتی و پائیدار شہری ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم کی توثیق کی۔

یہ شہری استقبالیہ پڈوچیری کی مختلف تنظیموں نے منعقد کیا تھا، جن میں پڈوچیری سٹیزنز فورم کے اراکین، مذہبی رہنما اور اسپتالوں، تعلیمی اداروں، تجارت و کاریگر انجمنوں، بار کونسل اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے اور یہ تقریب نائب صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے پہلے پڈوچیری دورے کے موقع پر رکھی گئی تھی، جبکہ اس سے قبل وہ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے اپنی سابقہ مدت کار کو یاد کیا اور اس مرکز کے زیر انتظام خطے کو ایک ایسی سرزمین قرار دیا جو اپنی منفرد تہذیبی، ثقافتی اور روحانی اہمیت رکھتی ہے۔ قدیم بندرگاہ اریکامیڈو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڈوچیری ہمیشہ ایک متحرک ثقافتی مرکز کے طور پر دنیا کے لیے کشادہ رہا ہے۔

بھارت کی جدوجہد آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سی پی رادھا کرشنن نے تاریخی ریفرنڈم کا ذکر کیا، جہاں بھاری اکثریت نے پڈوچیری کے بھارت میں انضمام کے حق میں ووٹ دیا، جو عوام کی گہری حب الوطنی اور آزادی کی تمنا کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مجاہدین آزادی کی وراثت کو محفوظ رکھا جائے اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے۔

ہاؤسنگ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ گھر محض ایک جسمانی ڈھانچہ نہیں بلکہ خاندانوں کے لیے عزت، تحفظ اور بہتر مستقبل کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے اپنے دور میں انہوں نے اس منصوبے کی قریبی نگرانی بھی کی تھی۔

نائب صدر نے کماراگرو پلّم مقام پر حوالے کیے گئے گھروں کا دورہ بھی کیا اور مستحقین سے ملاقات کی، جنہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل میںتیزی لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت ہند کی فلاحی پہل کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا اور پی ایم-کسان سمان ندھی جیسی اسکیموں کا حوالہ دیا، اور کہا کہ براہ راست فائدہ منتقلی کے طریقہ کار نے شفافیت اور امداد کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے ”سب کے لیے رہائش“ کے مشن کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا اور منصوبے کے مؤثر نفاذ پر حکومت پڈوچیری کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے پڈوچیری میں پیٹی سیمینری سی بی ایس ای اسکول کے سینیئر سیکنڈری بلاک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ادارے کے 181 سالہ ورثے پر مبنی ہمہ جہت تعلیم اور اقدار پر مبنی تدریس کے عزم کو سراہا۔

تعلیم کو واحد لازوال دولت قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے طلبا پر زور دیا کہ وہ گہرائی، دیانت داری اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ علم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت @2047 محض بنیادی ڈھانچے سے نہیں بنے گا، بلکہ علم، کردار اور سماجی ذمہ داری کے امتزاج سے حقیقت بنے گا۔

انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائی گئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے انقلابی اثرات کو بھی اجاگر کیا، جس نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت اور ہمہ جہت ترقی کی طرف منتقل کیا ہے۔

انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ جس سرزمین پر مہاکوی سبرامنیا بھارتی نے آزاد خیالی اور تخلیقی درخشندگی کے ساتھ قریب ایک دہائی گزاری، اسی سرزمین پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں بھارتییار کے سال کو جدید تمل ادب کے سنہری دور کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

ان تقریبات میں پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر تھرو کے کَیلاش ناتھن، وزیر اعلیٰ تھرو این رنگاسامی، عوامی نمائندے اور دیگر معززین شریک تھے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4008


(रिलीज़ आईडी: 2209636) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Malayalam