محنت اور روزگار کی وزارت
گجرات میں نیشنل لا یونیورسٹی گاندھی نگر میں ای پی ایف او کے نفاذ/اکاؤنٹس افسران کے چھٹے بیچ کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل انڈکشن تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب
प्रविष्टि तिथि:
28 DEC 2025 11:09AM by PIB Delhi
علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر رضوان الدّین اور پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی کے چیف تربیتی افسر نے گاندھی نگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور گجرات نیشنل لا یونیورسٹی، گاندھی نگر میں ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے کے نفاذی و حسابات افسران سے خطاب کیا۔
26 دسمبر کو گاندھی نگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے ’’اہداف کے تعین کے ذریعے ترغیب‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست نہایت باہمی، مؤثر اور دلچسپ رہی، جس میں مقرر نے طلبہ کی فعال شرکت کو سراہا۔ کامیابی اور ناکامی، چیلنجنگ اہداف، اور انہیں حاصل کرنے کے لیے واضح لائحۂ عمل جیسے اہم نکات گفتگو کا حصہ رہے۔ نظم و ضبط، قوتِ ارادی، مثبت رویّہ، یقین، باہمی ہم آہنگی اور تسلسل کے کردار پر خاص زور دیا گیا۔
اس نشست کی سہولت کاری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے ڈاکٹر بھاوِن کوٹھاری نے انجام دی، جبکہ رضوان الدّین، علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (درجہ اوّل) اور پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی کے چیف تربیتی افسر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ باوقار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے طلبہ نے اس نشست کو جس سنجیدگی سے قبول کیا اور اپنے ذاتی اہداف پر عمل کے ذریعے نشست کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں دلچسپی دکھائی۔
اس سے قبل، صبح کے وقت گجرات نیشنل لا یونیورسٹی، گاندھی نگر نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی کے اشتراک سے، وزارتِ محنت و روزگار، حکومتِ ہند کے تحت ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے کے عمل آوری و حسابات افسران کے چھٹے بیچ کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل انڈکشن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس انڈکشن تربیتی پروگرام کی اختتامی نشست 26 دسمبر 2025 کو منعقد کی گئی، جس میں رضوان الدّین، علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (درجہ اوّل) اور پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی کے چیف تربیتی افسر نیز ڈاکٹر نتن ملک رجسٹرار گجرات نیشنل لا یونیورسٹی موجود رہے۔
انڈکشن تربیتی پروگرام کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا، جس میں نفاذی و حسابات کے باسٹھ افسران شریک رہے۔ اس تربیتی پروگرام کے دوران قانون سے متعلق مختلف اہم اور متعلقہ موضوعات پر مجموعی طور پر اکیاسی نشستیں منعقد کی گئیں، جن کے ذریعے افسران کو ایک سو اکیس اعشاریہ پانچ گھنٹے کی تربیت فراہم کی گئی۔ اس انڈکشن تربیتی پروگرام میں مجموعی طور پر چھبیس ماہرینِ موضوع (جن میں ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے کے تجربہ کار افسران بھی شامل تھے) نے تربیتی نشستیں لیں۔
تربیت کے دوران متعدد اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں فوجداری قانون، دیوانی قانون، قانونِ شہادت، آئینی دفعات، فطری انصاف کے اصول، نیم عدالتی اختیارات اور ان کی اہمیت و متعلقہ دفعات، خواتین کے تحفظ سے متعلق قانون، سائبر قوانین، خریداری و نظم و نسق، راج بھاشا، قانونِ معاہدات، تشریحِ قوانین کے اصول، محنت قوانین، نئے محنت ضابطے، پیشہ ورانہ آداب اور ذاتی رکھ رکھاؤ شامل تھے۔
تربیت کے آخری دن رضوان الدّین، علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (درجہ اوّل) نے تربیت پانے والے افسران سے دو نشستوں میں خطاب کیا، جن میں ’’کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین‘‘ کے حوالے سے اصل آجر کی ذمہ داریوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ اس وضاحت کے لیے دو اہم عدالتی فیصلوں کی روشنی لی گئی۔ ڈاکٹر نتن ملک، رجسٹرار گجرات نیشنل لا یونیورسٹی نے کورس کوآرڈی نیٹر جناب ہاردک پاریکھ کی کاوشوں کو سراہا اور تربیت حاصل کرنے والے افسران کے نظم و ضبط کی تعریف کی۔ تربیت پانے والے افسران نے کھلے اور غیر رسمی ماحول میں اپنی آرا اور تاثرات پیش کیے۔ جبان ہاردک پاریکھ نے چھبیس روزہ تربیتی پروگرام کی مفصل رپورٹ پیش کی۔
اختتامی نشستوں کے دوران افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ فراہم کی گئی معلومات اور تربیت کو بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے قومی مفاد میں اپنی خدمات انجام دیں۔ رضوان الدین، علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (درجہ اوّل) اور پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی کے چیف تربیتی افسر نے صارف مرکوز خدمات کی فراہمی اور گہرے فہم و مطالعے کی ضرورت پر زور دیا۔
تربیت حاصل کرنے والے افسران کو اس بات کے لیے آگاہ کیا گیا کہ وہ ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ ادارے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فیصلہ کن، خدمت گزار، بروقت جواب دہ اور باہمی تعاون پر مبنی طرزِ عمل اختیار کریں۔ اسکے علاوہ، انہیں سرکاری خدمات میں قانون کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا اور اس امر کی ترغیب دی گئی کہ وہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام متعلقہ فریقوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی کی سمت میں کام کریں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3972
(रिलीज़ आईडी: 2209169)
आगंतुक पटल : 9