وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں ویر بال دیوس  تقریب کی جھلکیاں مشترک کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 DEC 2025 10:00PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ویر بال دیوس کے پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اُن 20 بچوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی جنہیں وزیراعظم کے بچوں کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا،"ان بچوں سے بات چیت کرنا میرے لیے بے حد خوشی کا باعث تھا۔"

وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ بھی کی:

"نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ویر بال دیوس کے پروگرام کے دوران ہمارے بچوں کے جوش اور ولولےنے مجھے نئی توانائی سے لبریز کر دیا۔"

"ویر بال دیوس کے موقع پر ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کو شجاعت، بہادری اور انسانیت کا درس دینے والی ڈرامائی پیشکش نئے بھارت کے ننھے رکشکنے دل کو چھو لیا۔"

اس بار ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے 20 بچوں کو وزیراعظم کے بچوں کے قومی  ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ آج اُن سے گفتگو کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی ۔

"ویر بال دیوس میں جہاں عظیم ترین قربانی کا وقار ہے وہیں مستقبل کے لیے ایک بڑی ترغیب بھی ہے۔ اورنگزیب کے ظلم کے خلاف کم عمر میں  ہی ویر صاحبزادوں نے جس جرأت، بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، وہ ملک کی ہر نسل کے لیے مشعل راہ رہے گا۔"

 "اب بھارت نے یہ عزم کر لیا ہے کہ آنے والے 10 برسوں میں ملک کو غلامی کی ذہنیت سے مکمل طور پر آزاد کرنا ہے۔ 140 کروڑ اہلِ وطن کو یہی مشترکہ عہد کرنا چاہیے۔"

 

"آج کی نسل ہی ملک کو وکست بھارت کے ہدف تک لے جائے گی۔ مجھے اُن کی صلاحیت اور خود اعتمادی پر پورا بھروسہ ہے۔"

آج کا نوجوان ایسے دور میں پروان چڑھ رہا ہے جب مواقع پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اسی لیے ہم انہیں ہی ملک کی تعمیر کے مرکز میں رکھتے ہوئے نئی پالیسیوں کی تشکیل میں مصروف ہیں۔

"اس سے قبل آج پروگرام میں نوجوانوں نے مسحورکن  کارکردگی پیش کی ۔"

 

******

ش ح ۔    ف ا -   م  ص

(U :  3961   )


(ریلیز آئی ڈی: 2209046) وزیٹر کاؤنٹر : 42