امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی آسام کے وزیرِ اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما کی موجودگی میں آسام کی ربھا، میسنگ اور تیوہ برادریوں کے وفود سے ملاقات


مرکزی وزیرِ داخلہ نے وفود کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی خدشات کو دور کیا جائے گا

وزارتِ داخلہ جلد ہی دوستانہ اوردیرپا حل کی خاطر ایک سینئر افسر مقرر کرے گی

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 6:41PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیرِ اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما کی موجودگی میں آسام کی ربھا، میسنگ اور تیوہ برادریوں کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی۔

ایکس  پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما کی موجودگی میں آسام کی ربھا، میسنگ اور تیوہ برادریوں کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وفود کے مطالبات کو غور سے سنا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے حقیقی مسائل کا مناسب حل نکالا جائے گا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزارتِ داخلہ جلد ہی دوستانہ اوردیرپا حل کی خاطر ایک سینئر افسر مقرر کرے گی۔

**********

ش ح ۔    ف ا -   م  ص

(U :  3957  )


(रिलीज़ आईडी: 2208992) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati , Tamil