کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی جناب جی کشن ریڈی نے نظرثانی شدہ جھریا ماسٹر پلان کے تحت بازآبادکاری سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 24 DEC 2025 5:53PM by PIB Delhi

اپنے دھنباد دورے کے دوسرے دن، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جھریا کوئلہ کان میں بازآبادکاری کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور  نظرثانی شدہ جھریا پلان (آر جے ایم پی) کے تحت بیلگاریا اور کرماٹانڈ بازآبادکاری کے مقامات پر عوام پر مرتکز مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر موصوف بی سی سی ایل مہمان خانے میں سی آئی ایس ایف کے جوانوں کے ذریعہ رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

نظرثانی شدہ جھریا ماسٹر پلان (آر جے ایم پی)، جسے کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے 25 جون 2025 کو منظور کیا، اس کا مقصد جھریا کول فیلڈ میں کانوں میں لگنے والی آگ، زمین میں کمی اور بحالی سے متعلق دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ آر جے ایم پی کے تحت، خطرے سے دوچار علاقوں سے غیر بی سی سی ایل خاندانوں کی بحالی کا کام ریاستی حکومت کے تحت جھریا بحالی اور ترقیاتی اتھارٹی (جے آر ڈی اے) کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جب کہ بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) اپنے آپریشنل علاقوں میں خاندانوں کی بحالی کے لیے ذمہ دار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S5UL.jpg

بیلگاریا بازآبادکاری بستی

بیلگاریا بازآبادکاری بستی میں، وزیر موصوف نے جے آر ڈی اے کی انتظامی عمارت اور ایک عوامی تقسیمی نظام (پی ڈی ایس) شاپ کا افتتاح کیا، جو چوبیس گھنٹے حکمرانی، کالونی کے موثر انتظام اور رہائشیوں کے لیے وقت کے پابند شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

محترم وزیر  اہم بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے سڑکوں کو چوڑا کرنے سے متعلق کام (مرحلہ II، III)؛حفاظت کو بہتر بنانے اور ماحول دوست انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے 500 ایل ای ڈی سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب؛ مرحلہ IV، VI، VII اور VIII کے لیے ترقیاتی کاموں میں توازن قائم کرنا؛ اور جدید کلاس رومز، ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق سہولتوں، صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے، پاور بیک اپ اور بہتر تعلیمی سہولتوں کے ساتھ پرائمری اسکول کو ماڈل اسکول میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00256XQ.jpg

بیلگاریا، جے آر ڈی اے کی جانب سے تیار کی گئی سب سے بڑی بازآبادکاری بستی، کو ایک جامع بحالی مرکز کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ 1,191 بلاکس کے ساتھ آٹھ مرحلوں میں تیار کی گئی، ٹاؤن شپ میں کل 18,272 مکانات ہیں، جن کی حمایت مضبوط شہری، سماجی اور کمیونٹی انفراسٹرکچر سے ہوتی ہے۔ جے آر ڈی اے کی انتظامی عمارت اور پی ڈی ایس شاپ کو 1.23 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

ایک اہم ذریعہ معاش کی معاونت کی پہل کے حصے کے طور پر، بی سی سی ایل کے سی ایس آر پروگرام کے تحت 11 ای-رکشے بحال کیے گئے خاندانوں میں تقسیم کیے گئے، جس سے پائیدار آمدنی حاصل کرنے اور خود روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

وزیر نے بیلگاریا میں حاصل ہونے والی پیش رفت کی ستائش کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے محفوظ، باوقار اور پائیدار زندگی کے حالات کو یقینی بنانے کے لیے بروقت عملدرآمد، اعلیٰ معیار کی تعمیر اور روزی روٹی پر مبنی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039KVL.jpg

کرماٹانڈ بازآبادکاری مقام

خطرے سے دوچار علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے بی سی سی ایل کی طرف سے تیار کردہ کرماٹانڈ بازآبادکاری سائٹ پر، وزیر نے کہا کہ پانی اور بجلی کی یقینی فراہمی، چوڑی اندرونی سڑکیں، اسٹریٹ لائٹنگ اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ 4,008 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔

کرماٹانڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ریڈی نے کہا کہ نظرثانی شدہ جھریا ماسٹر پلان (آر جے ایم پی) ایک جامع اور عوام پر مبنی بحالی کے نقطہ نظر کے ذریعے غیر محفوظ رہائش گاہوں، کانوں میں آگ لگنے اور زمین دھنسنے کی چنوتیوں کو حل کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی سی سی ایل نے آر جے ایم پی کے تحت بحالی کی متعدد جگہیں تیار کی ہیں، کرماٹانڈ ایک کلیدی آبادکاری کے مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر نے کرماٹانڈ میں مڈل/ہائی اسکول کا افتتاح کیا، جسے لوڈنا کے علاقے سے ایک نئی تجدید شدہ عمارت میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ سکول یکم نومبر 2025 سے کام کر رہا ہے اور جدید فرنیچر اور سہولیات سے لیس اپ گریڈ انفراسٹرکچر کے ذریعے بحالی شدہ خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

وزیر نے کرماٹانڈ میں ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایم ایس ڈی آئی -IV) کا بھی افتتاح کیا۔ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کونسل (این ایس ڈی سی) کے تعاون سے 27 نومبر 2025 سے کام کر رہا ہے، یہ ادارہ کسٹمر کیئر ایگزیکٹو، بیوٹیشن اور اسسٹنٹ فٹر جیسے تجارتوں میں مہارت کی تربیت فراہم کرتا ہے، جس میں مارکیٹ کی طلب کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش ہے۔

جناب ریڈی نے مزید بتایا کہ مفت ای بس ٹرانسپورٹ خدمات، ایک مارکیٹ کمپلیکس، اور شکایات کے ازالے کا طریقہ کار کرماٹانڈ میں پہلے سے موجود ہے، جبکہ حفظانِ صحت کی خدمات، پی ڈی ایس کی سہولیات، کمیونٹی انفراسٹرکچر، اور آنگن واڑی مراکز کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر نے بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) کا افتتاح کیا، جو سی سی ٹی وی سرویلنس، آر ایف آئی ڈی پر مبنی ایکسیس کنٹرول، گاڑیوں سے باخبر رہنے کے نظام، اور خودکار وزن کی سہولیات سمیت جدید ڈیجیٹل سسٹمز کو مربوط کرتا ہے، جس سے بی سی سی ایل میں حفاظت، شفافیت، اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

وزیر نے بی سی سی ایل کے ڈگدھا سولر پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جو صاف توانائی کو اپنانے، کاربن کے اخراج میں کمی، اور بی سی سی ایل کے ماحولیاتی ذمہ دارانہ اور پائیدار آپریشنز کے عزم کو تقویت دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

یہ پہل قدمیاں اجتماعی طور پر حکومت ہند، جے آر ڈی اے، اور بی سی سی ایل کے جھریا کول فیلڈ میں کان کنی کی سرگرمیوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے محفوظ بحالی، بہتر معیار زندگی، روزی روٹی کے بہتر مواقع، اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔ ہاؤسنگ، تعلیم، حفظانِ صحت، مہارت کی ترقی، صاف توانائی، اور اسمارٹ انفراسٹرکچر پر مشتمل مربوط نقطہ نظر سے نظرثانی شدہ جھریا ماسٹر پلان کے تحت بحالی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے معیار زندگی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

******

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3885


(रिलीज़ आईडी: 2208249) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी