سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کو راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کے لیے سرکاری انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے طور پر سیبی کی منظوری مل گئی
प्रविष्टि तिथि:
24 DEC 2025 5:07PM by PIB Delhi
اپنے اثاثوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے پروگرام کو مضبوط کرتے ہوئے، قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے زیر اہتمام راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کی جانب سے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی) کے طور پر منظوری مل گئی ہے۔ سرکاری انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ کا مقصد قومی شاہراہ کے اثاثوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی صلاحیت کو کھولنا ہے جبکہ بنیادی طور پر خوردہ اور گھریلو سرمایہ کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اعلیٰ معیار کا، طویل مدتی سرمایہ کاری کا آلہ بنانا ہے۔ یہ پہل قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کہانی میں عوامی شرکت کو وسیع کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
اس سے قبل قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے میسرز راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ منیجرز پرائیویٹ لمیٹڈ (آر آئی آئی ایم پی ایل) کو راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کے انویسٹمنٹ منیجر کے طور پر شامل کیا تھا۔ آر آئی آئی ایم پی ایل کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پنجاب نیشنل بینک، نیب ایف آئی ڈی، ایکسس بینک، بجاج فنسر وینچرز لمیٹڈ، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، آئی ڈی بی آئی بینک، انڈس انڈ بینک اور یس بینک سمیت سرکردہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی ایکویٹی شراکت داری کے ساتھ ایک مشترکہ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ جناب این آر وی وی ایم کے راجندر کمار، ممبر (خزانہ) این ایچ اے آئی ، انویسٹمنٹ منیجر کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او (ایڈیشنل چارج) ہوں گے۔
راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کے لیے سیبی کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے کہا کہ ’’ راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کے لیے سیبی کی منظوری ہندوستان کے قومی شاہراہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں عوامی شرکت کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔ راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ منیجرز پرائیویٹ لمیٹڈ (آر آئی آئی ایم پی ایل) کی اعلیٰ قیادت کی ٹیم انتہائی تجربہ کار اور ماہر پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے، جو اس پہل کو آگے لے جانے اور عوام کے لیے بامعنیٰ طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔ یہ ترقی ملک کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے اپنے اثاثوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔
راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) عوامی شرکت کو گہرا کرے گا اور گھریلو خوردہ سرمایہ کاروں کو قومی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنا کر ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
*********
) ش ح – م ع - ش ہ ب )
U.No. 3881
(रिलीज़ आईडी: 2208202)
आगंतुक पटल : 13