پنچایتی راج کی وزارت
وشاکھا پٹنم میں پی ای ایس اے مہوتسو کا آغاز، اس موقع پر پی ای ایس اے دوڑ اور یک روزہ قبائلی کھیل کود مقابلے، ثقاتی اور زمینی سطح کے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 4:47PM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم، 23 دسمبر 2025
دو روزہ پی ای ایس اے مہوتسو (23-24 دسمبر 2025) کا آغاز آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں ہوا، اس موقع پر مشہور رام کرشن (آر کے) ساحل سمندر پر پی ای ایس اے دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی پنچایتوں (درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ، 1996 (پی ای ایس اے) سے متعلق جشن کا پرجوش آغاز ہوا۔
صبح کے وقت پی ای ایس اے دوڑ میں عمر کے تمام گروپوں کے افراد خصوصاً قبائلی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس دوڑ کو ارجن ایوارڈ یافتہ اور مشہور بھارتی تیر انداز محترمہ جیوتشی سریکھا وینم نے جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مکتا شیکھر؛ اے پی ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر کے کمشنر جناب متیلا راجو ریوو؛ پنچایت راج اور دیہی ترقی کے کمشنر اور ڈائرکٹر جناب وی آر کرشن تیجا مائیلاوراپو؛ ایڈشنل کمشنر (پی آر) ڈاکٹر ایم سدھاکر راؤ؛ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے پی ای ایس اے کے جذبے اور گرام سبھاؤں کی اختیاردہی اور حقوق، کمیونٹی وسائل اور درج فہرست علاقوں میں قبائلی برادریوں کی ثقافتی شناخت کی حفاظت میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔


پی ای ایس اے دوڑ کےبعد، پی ای ایس اے مہوتسو کا آغاز پنچایت راج کی وزارت (ایم او پی آر)کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مُکتا شیکھر، ایم او پی آر کے اقتصادی مشیر ڈاکٹر بجئے کمار بیہرا اور حکومت آندھرا پردیش میں پنچایت راج اور دیہی ترقی کے کمشنر اور ڈائرکٹر جناب وی آر کرشنا تیجا مائیلاوراپو کے ذریعہ کیا گیا، اور دن بھر متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ کرافٹ بازار اور فوڈ فیسٹیول سمیت نمائشی اسٹالوں نے قبائلی دستکاریوں اور مقامی کھانوں کی نمائش کی۔ کبڈی اور تیر اندازی میں مسابقتی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، اس سلسلے میں دن میں کبڈی کے سیمی فائنل میچ کھیلے گئے، جبکہ تیر اندازی کے مقابلے کوالیفائنگ ، ایلی منیشن اور میڈل راؤنڈس کے ذریعہ آگے بڑھے۔


پہلے دن کی تقریب کے دوسرے نصف حصے میں متعدد پی ای ایس اے ریاستوں کی ٹیموں کے ذریعے متحرک قبائلی ڈیمو گیمز پیش کیے گئے، جن میں روایتی دیسی کھیل پیش کیے گئے جیسے کہ چولو، یدو پینکولتا، گیڑی دوڑ، رسہ کشی، اُپنا بریلو، پتھول، سیکور، ملاکھمبا اور چکی کھیل، جو کہ اس کی سہ فریقی کمیونٹیز کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
اس کے متوازی طور پر، الوری سیتاراما راجو ضلع کے تحت دس پی ای ایس اے گرام پنچایتوں میں گرام سبھا منعقد کی گئیں، جن میں گرام سبھا کی مضبوطی، زمین سے بیگانگی کی روک تھام، چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی ملکیت، چھوٹے معدنیات پر کنٹرول، اجتماعی وسائل اور معمولی آبی ذخائر، ثقافتی روایات اور نشہ کی روک تھام، روایات اور ثقافتی شناخت کا تحفظ شامل ہیں۔


پی ای ایس اے مہوتسو کل تکنیکی سیشنوں، تاریخی پہل قدمیوں کے آغاز، ثقافتی تقریبات، انعامات کی تقسیم کی تقریب اور پی ای ایس اے ڈے کی تقریبات کے موقع پر اختتامی سیشن کے ساتھ جاری رہے گا، جس میں شراکتی حکمرانی کے پیغام کو تقویت ملے گی اور طے شدہ علاقوں میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا جائے گا۔
یو ٹیوب: https://www.youtube.com/live/X6EGU9lBmmg?si=UZYMQZaYaXU114nt
فیس بک: https://fb.watch/E9QNp8k3Pm/
ٹوئیٹر: https://x.com/mopr_goi/status/2003320353259733118?s=20
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3834
(रिलीज़ आईडी: 2207858)
आगंतुक पटल : 6