وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دوردرشن اور آکاشوانی نیٹ ورک کے ذریعے علاقائی زبانوں میں عوامی خدمات کی نشریات کو تقویت ملی

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 8:26PM by PIB Delhi

دوردرشن نیٹ ورک کے 28 علاقائی/ریاستی چینل ہیں، جو اپنی متعلقہ علاقائی زبانوں/بولیوں میں پروگرام نشر کرتے ہیں۔  آل انڈیا ریڈیو اپنے 112 علاقائی چینلوں کے ذریعے ملک بھر میں 23 بڑی زبانوں اور 182 بولیوں میں پروگرام نشر کرتا ہے۔

سامعین کی ضروریات اور عوامی خدمت کے مقاصد کے مطابق علاقائی زبانوں میں نئے پروگرام مسلسل شامل کیے جاتے ہیں۔

پرسار بھارتی کو مرکزی شعبےکی اسکیم براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی) (26-2021) کے تحت جدیدطرز پر ڈھالا جارہا ہےاور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔  اس کے لیے کل 2,539.61 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کا بنیادی مقصد دوردرشن اور آکاشونی دونوں میں پروڈکشن آلات، اسٹوڈیو سہولیات، ٹرانسمیٹر اور ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

نشریاتی شعبے میں تکنیکی ترقی کے پیش نظر، پرسار بھارتی کی کنٹریکچوئل تقرری پالیسی کے مطابق بھرتی کے ذریعے افرادی قوت  کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔  یہ کیندروں کی طرف سے پیش کردہ عملے کی ضرورت کے مطابق کیا جاتا ہے۔

دوردرشن کے 65 پروگرام پروڈکشن سینٹر اور آکاشوانی کے 230 اسٹیشن پر پروگرام کی تیاری کے لیے درکار اسٹوڈیو کی سہولیات دستیاب ہیں۔  اس سے علاقائی/مقامی اسٹیشنوں کے فنکاروں، تخلیق کاروں اور مہارت کے حامل افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی/علاقائی زبانوں میں پروگرام تیار کرنے میں مددملتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں محترمہ گیتا عرف چندر پربھا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**************

) ش ح –ک ح-  ش ہ ب )

U.No. 3762


(रिलीज़ आईडी: 2207328) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Kannada , Malayalam