صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی نیلایم، حیدرآباد میں اُدیان اُتسو کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا
اُدیان اُتسو 3 جنوری سے 11 جنوری 2026 تک شائقین کے لیے کھلارہے گا
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 6:52PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (19 دسمبر 2025 کو) راشٹرپتی نیلایم واقع حیدرآباد میں اُدیان اُتسو کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اُدیان اُتسو عوام کے لیے 3 جنوری سے 11 جنوری 2026 تک، صبح 10:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلا رہے گا، اور آخری داخلہ شام 7:00 بجے ہوگا۔
تمام شائقین کے لیے اُتسو میں داخلہ مفت ہے۔
اس نو روزہ زرعی اور باغبانی میلے کا مقصد پائیدار زراعت، باغبانی، اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار طرز حیات کے بارے میں عوامی بیداری میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ یہ بھارت کی سبز روایات، پائیدار طریقوں اور کمیونٹی کی شمولیت کا جشن ہوگا۔
اس میلے میں پھولوں اور بغیر پھولوں والی کئی طرح کی پرکشش چیزیں ہوں گی، جن میں موسمی پھولوں کا خیابان، خاص پھولوں کی سجاوٹ، سیلفی پوائنٹ اور اپ گریڈ شدہ باغیچے شامل ہیں۔ سیر کے لیے آنے والے لوگ زراعت اور باغبانی کے موضوعاتی اسٹالز، لائیو مظاہرے، ایکو کرافٹ ورکشاپس اور باہم اثر پذیر نالج زونوں کو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3603
(रिलीज़ आईडी: 2206744)
आगंतुक पटल : 9