عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
گڈ گورننس ویک 2025 کا آغاز؛ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ کے ذریعے زمینی سطح تک رسائی کو فروغ دیا جائے گا
اچھی حکمرانی کا معیار زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی سے ناپا جانا چاہیے: رچنا شاہ
گڈ گورننس ویک کے دوران ضلع کلکٹرز شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی مہم کی قیادت کریں گے
گڈ گورننس ویک 2025 سے قبل کے عرصے میں 2.11 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 3:19PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے گڈ گورننس ویک 2025 کا آغاز کیا ہے، جو 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک منایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکریٹری، ڈی اے آر پی جی، رچنا شاہ نے آج ملک گیر مہم ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے۔ اس آغاز کے ساتھ ایک ہفتہ طویل انتظامی رابطہ مہم شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد خاص طور پر زمینی سطح پر خدمات کی مؤثر فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو مضبوط بنانا ہے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری نے کہا کہ گڈ گورننس ویک ہر سال 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے اور برسوں کے دوران یہ محض یادگاری تقریب سے بڑھ کر ایک مربوط اور عملی حکمرانی اقدام میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھی حکمرانی کا اظہار صرف پالیسیوں اور ادارہ جاتی ڈھانچوں میں نہیں بلکہ اس بات میں ہوتا ہے کہ عوامی خدمات کتنی مؤثر طریقے سے شہریوں تک پہنچتی ہیں اور شکایات کا ازالہ کس حد تک بروقت اور مؤثر انداز میں کیا جاتا ہے۔
’پرشاسن گاؤں کی اور‘ اقدام گڈ گورننس ویک مہم کا مرکزی حصہ بدستور ہے، جس کے تحت ضلع انتظامیہ کو شکایات کے ازالے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار دیا گیا ہے۔ رہنما خطوط کے مطابق ملک بھر کے ضلع کلکٹر تحصیل، بلاک اور پنچایت سطح پر خصوصی کیمپ منعقد کریں گے، جس سے افسران اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطہ ممکن ہوگا اور موقع پر ہی شکایات کے حل اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ مہم دو مرحلوں میں نافذ کی جا رہی ہے۔پہلا تیاری مرحلہ 11 دسمبر سے 18 دسمبر تک، اور اس کے بعد نفاذ کا مرحلہ گڈ گورننس ویک کے دوران 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک۔
نفاذ کے مرحلے کے دوران، اضلاع روزانہ کی بنیاد پر اہم پہلوؤں پر پیش رفت کی رپورٹ کریں گے، جن میں خصوصی کیمپوں، سی پی جی آر اے ایم ایساور ریاستی شکایات پورٹلز کے ذریعے حل شدہ شکایات، خدمات کی فراہمی کی درخواستوں کا ازالہ، آن لائن خدمات کی توسیع اور اچھی حکمرانی کے عملی تجربات کی دستاویزات شامل ہیں۔ تیاری کے مرحلے کے حصے کے طور پر، ضلع کلکٹرز اور ضلع مجسٹریٹس نے مہم کے پورٹل پر ضلع سطح پر شکایات کے ازالے، خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کی پہل کاریوں کے ڈیٹا کی اپلوڈنگ کا آغاز کیا ہے۔ مہم کے آغاز سے پہلے سی پی جی آر اے ایم ایس اور ریاستی شکایات پورٹلز کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو ہفتے کے دوران وقت کے پابند حل کے لیے زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔
گڈ گورننس ویک 2025 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، ریاستوں اور اضلاع نے پہلے ہی قابلِ پیمائش پیش رفت کی رپورٹ دی ہے۔ 17 دسمبر 2025 تک کے روزانہ پیش رفت رپورٹ کے مطابق، کل 2,11,098 شکایات ریاستی شکایات پورٹلز کے ذریعے حل کی جا چکی ہیں، جبکہ شریک اضلاع میں 21,71,179 خدمات کی فراہمی کی درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، ضلع سطح پر 330 ورکشاپس اور شکایات کے ازالے کے کیمپ منعقد کیے گئے ہیں۔ تیاری کے مرحلے کے نتیجے میں 137 اچھی حکمرانی کے عملی تجربات کی نشاندہی اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق 21 دستاویزی کامیابی کی کہانیاں بھی تیار کی گئی ہیں، جنہیں مہم کے دوران وسیع پیمانے پر تقسیم کیا جائے گا۔
مہم کے اگلے مرحلے کے طور پر 23 دسمبر 2025 کو تمام اضلاع میں ضلع سطح پر تقسیم ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ورکشاپس میں ڈسٹرکٹ @ 100 کے گرد بحث، پچھلے پانچ سالوں میں نافذ ہونے والی کم از کم تین اچھی حکمرانی کی پہل کاریوں کی پیش کش، اور شہریوں، ماہرین اور ضلع سطح کے افسران کے ساتھ بات چیت پر توجہ دی جائے گی۔ ورکشاپس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پریزنٹیشنز، مقامی اختراعات پر مباحثے، سوال و جواب کے سیشنز اور بہترین عملی تجربات کی دستاویزات شامل ہوں گی تاکہ انہیں مہم کے پورٹل پر شیئر کیا جا سکے ۔
گزشتہ ایڈیشنز کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے سیکریٹری نے کہا کہ گڈ گورننس ویک 2024 میں ملک بھر میں 18 لاکھ سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور تقریباً تین کروڑ خدمات کی فراہمی کی درخواستیں پراسیس کی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہزار سے زائد اچھی حکمرانی کے عملی تجربات اور کئی سو اختراعی کامیابی کی کہانیاں دستاویزی شکل میں تیار کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتائج نچلی سطح پر انتظامی جوابدہی میں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کو مشن موڈ میں چلائیں۔سیکریٹری نے واضح اور قابلِ پیمائش نتائج کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور اضلاع کی مسلسل مصروفیت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہوگی کہ مہم شہریوں کے لیے حقیقی فوائد پیدا کرے۔
شکایات کے ازالے، خدمات کی فراہمی اور اختراعات کی دستاویز سازی میں ابتدائی رفتار پہلے ہی نظر آ رہی ہے اور افسران کا کہنا ہے کہ گڈ گورننس ویک 2025 توقع ہے کہ مزید مضبوط، اعتماد پر مبنی اور شمولیتی حکمرانی کو فروغ دے گا اور ملک بھر میں روزمرہ انتظامی عمل میں جوابدہی اور مؤثر ردعمل کو رائج کرنے کی کوشش کو تقویت دے گا۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری، حکومت مہاراشٹر نے خطاب کیا، جبکہ چیف سیکریٹری، حکومت بہار نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ ملک کے مختلف حصوں سے ضلع انتظامیہ نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا، جس سے مہم کے ساتھ قومی سطح پر شمولیت ظاہر ہوئی۔ ایڈیشنل سکریٹری پونیت یادو نے پروگرام کا انتظام اور کوآرڈینیشن کیا اور اپنے خطاب میں تمام شریک افسران پر زور دیا کہ وہ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ مہم میں فعال حصہ لیں اور مل کر کام کریں تاکہ گڈ گورننس ویک کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
*************
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No.3579
(रिलीज़ आईडी: 2206581)
आगंतुक पटल : 13