بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
چھوٹے،بہت چھوٹے اوراوسط درجے کی صنعت کی وزارت نےدرج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (ایس سی/ایس ٹی)کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل(این ایس ایس ایچ) اسکیم کو نافذ کیاہے۔ اس اسکیم کے نفاذ کا مقصد ایس سی/ایس ٹی کےایم ایس ایز سے لازمی4فیصدخریداری کو پورا کرنا ہے
سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم(ایس آر پی ایس)ایم ایس ایزکو رجسٹریشن کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے
مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم (ایس ایم اے ایس) درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے کاروباری افراد کی ملکی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کو آسان بناتی ہے؛ اس اسکیم سے 3,929 ایس سی/ایس ٹی کے کاروباری افراد نے فائدہ اٹھایاہے
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 2:53PM by PIB Delhi
بہت چھوٹے ،چھوٹے اور اوسط درجے کی صنعت کی وزیرِ مملکت محترمہ شبھا کرندلاجے نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ چھوٹے،بہت چھوٹے اوراوسط درجے کی صنعت کی وزارت (ایم ایس ایم ای) ایس سی/ایس ٹی کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینےاورچھوٹے،بہت چھوٹے اوراوسط درجے کی صنعت سے حکومتِ ہند کی پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے تحت ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ای سے لازمی4فیصد خریداری کو پورا کرنے کے لیےدرج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل(این ایس ایس ایچ) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔
اس اسکیم نے کئی اقدامات کیے ہیں تاکہ معاونت فراہم کی جا سکے، جن میں صلاحیت سازی کے پروگرام، مارکیٹ لنکج پروگرام، اسپیشل وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرامز کا انعقاد، ورکشاپس،آگاہی اور بیداری پروگرام، پلانٹ و مشینری آلات کی خریداری پر سبسڈی، سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم کے تحت حکومت کی فروغ یافتہ ای-کامرس پورٹلز پر رجسٹریشن کے لیے مالی معاونت کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
این ایس ایس ایچ اسکیم کے ‘اسپیشل مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم(ایس ایم اے ایس)’ کے تحت درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل( ایس سی/ایس ٹی) کے کاروباری افراد کو ملکی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ پبلک پروکیورمنٹ میں حصہ لینے کی صلاحیت کو مضبوط اور فروغ دے سکیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں ملکی نمائشوں میں شرکت کے لیے 3,929 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے کاروباری افراد کو 36.41 کروڑ روپے کی لاگت سے سہولت فراہم کی گئی ہے۔
این ایس ایس ایچ اسکیم کے تحت دستیاب مختلف فوائد کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ملک کے مختلف مقامات پر کانکلیوز، اسپیشل وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرامز (ایس وی ڈی پی ایس) اور آگاہی اور بیداری ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسکیم وسیع تر پھیلاؤ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کابھی خاص طور پر ہدف شدہ ناظرین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فعال طور پر استعمال کرتی ہے۔
****
ش ح۔م م ع۔اش ق
U. No- 3576
(रिलीज़ आईडी: 2206567)
आगंतुक पटल : 12