شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں منصوبوں کی نگرانی
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 2:52PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس کے تحت تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں میں فیلڈ لیول ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس(ایف ٹی ایس یو) قائم کیے گئے ہیں، جو پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہتے ہیں۔ یہ یونٹس پی ایم گتی شکتی پورٹل پر منصوبوں کے ڈیٹا بیس کو برقرار رکھتے اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پروجیکٹ کوالٹی مانیٹرز (پی کیو ایم) اور تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل انسپکشن ایجنسیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایم ڈی او این ای آر اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے افسران وقتاً فوقتاً منصوبوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ سال 25-2024 کے دوران کل 599 منصوبوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ سال 26-2025 کے دوران (12 دسمبر 2025 تک) 198 منصوبوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے۔
وزارت نے پی ایم گتی شکتی پورٹل کے ساتھ انضمام کے ذریعے منصوبوں کی ریئل ٹائم نگرانی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحات کی ہیں۔ پورووتر وکاس سیتو(پی وی ایس) پورٹل کو نئی تجاویز اپ لوڈ کرنے، متعلقہ وزارتوں یا نیتی آیوگ کو تبصروں کے لیے بھیجنے اور ڈیمانڈ پروپوزل موصول کرنے کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، منصوبوں کے معائنے کی رپورٹیں اسی پی وی ایس پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جاتی ہیں، جس سے منصوبوں کی آن لائن ٹریکنگ اور نگرانی ممکن ہو پاتی ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق وزارت، ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کرتی ہے تاکہ پرانے اور تاخیر کا شکار منصوبوں سمیت تمام پروجیکٹس کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ جن منصوبوں میں بہت زیادہ تاخیر ہوئی ہے یا جو طویل عرصے سے رکے ہوئے ہیں، انہیں متعلقہ ریاستوں سے مشاورت کے بعد 'جیسا ہے جہاں ہے' یا 'مکمل ری فنڈ' کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔ 12 دسمبر 2025 تک کل 48 منصوبے بند کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 17 منصوبے 'جیسا ہے جہاں ہے' اور 31 منصوبے 'مکمل ری فنڈ' کی بنیاد پر بند ہوئے۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ن م
U. No-3491
(रिलीज़ आईडी: 2206171)
आगंतुक पटल : 3