وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 1:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز ہندوستان کے عوام کی طرف سے ایتھوپیا کے اراکینِ پارلیمنٹ کے لئے دوستی اور خیرسگالی کے پیغام سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب کرنا اور جمہوریت کے اس مندر کے ذریعے ایتھوپیا کے عام لوگوں-کسانوں ، کاروباریوں ، خواتین اور نوجوانوں سے بات کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، جو ملک کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں ۔ انہوں نے ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کا انہیں سب سے بڑا اعزاز-گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا گیا ہے ۔
ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان تہذیبی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک قدیم حکمت کو جدید عزائم کے ساتھ جوڑتے ہیں ۔ اس تناظر میں ، انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان کا قومی گیت‘‘وندے ماترم’’ اور ایتھوپیا کا قومی ترانہ دونوں میں سرزمین کو ماں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے 1941 میں آزادی کی جدوجہد کے دوران ایتھوپیا کے شانہ بشانہ لڑنے والے بھارتی فوجیوں کی خدمات کو اجاگر کیا۔انہوں نے اظہار خیال کیا کہ ادواکی فتح سے متعلق یادگار کو خراج تحسین پیش کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ،جو ایتھوپیا کے لوگوں کی قربانیوں کی علامت ہے ۔
وزیر اعظم نے بھارت-ایتھوپیا شراکت داری کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے بھارت کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے ایتھوپیا کی ترقی اور خوشحالی میں ہندوستانی اساتذہ اور ہندوستانی کاروباریوں کے تعاون کو یاد کیا ۔ انہوں نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ، فوڈ پروسیسنگ اور اختراع کے شعبوں سمیت ہندوستان کے ترقیاتی تجربات کا اشتراک کیا اور ایتھوپیا کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اپنی ترقیاتی حمایت جاری رکھنے کے لیے ہندوستان کی آمادگی کا اظہار کیا ۔ انسانیت کی خدمت کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جیسا کہ اس کے ‘‘وسودھیوکٹمبکم’’ (پوری دنیا ایک کنبہ ہے) کے اصول میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس بات کا خاکہ پیش کیا کہ کووڈ وبائی امراض کے دوران ایتھوپیا کو ویکسین فراہم کرنا ہندوستان کے لئے ایک اعزاز تھا ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جنوب کے ممالک کے طور پر ہندوستان اور ایتھوپیا کو ترقی پذیر ممالک کو زیادہ آواز دینے کے لئے ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط بنانے میں یکجہتی کے لئے ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا ۔
افریقی اتحاد کے خوابوں کو پورا کرنے میں افریقی یونین کے صدر دفتر ادیس ابابا کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو افریقی یونین کو اس کی صدارت کے دوران جی 20 کے مستقل رکن کے طور پر خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے 11 برسوں کے دوران ہندوستان اور افریقہ کے تعلقات کئی گنا بڑھ گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے سربراہان مملکت اور حکومت کی سطح پر 100 سے زیادہ دوروں کا تبادلہ کیا ہے ۔ انہوں نے افریقہ کی ترقی کے لئے ہندوستان کے گہرے عزم کی عکاسی کی اور جوہانسبرگ جی-20 سربراہ اجلاس میں براعظم میں دس لاکھ ٹرینرز کو تربیت دینے کے لیے ‘‘افریقہ اسکلز ملٹی پلیئر انیشی ایٹو’’ شروع کرنے کی اپنی تجویز پر زور دیا ۔
وزیرِ اعظم نے معزز اسپیکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ایک ہم خیال جمہوریت کے ساتھ بھارت کے سفر کا اشتراک کرنے کا موقع دیا گیا اور اس بات پر زور دیا کہ گلوبل ساؤتھ اپنی تقدیر خود رقم کر رہا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.3334
(रिलीज़ आईडी: 2205222)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam