صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریۂ ہند نے راشٹرپتی بھون میں پرم ویر درگھ کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 12:53PM by PIB Delhi
صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (16 دسمبر 2025) وجے دیوس کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں پرم ویر درگھ کا افتتاح کیا۔
گیلری میں تمام 21 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ گیلری کا مقصد زائرین کو ہمارے قومی ہیروز کے بارے میں بتانا ہے جنہوں نے ہمارے ملک کے دفاع میں پختہ عزم اور ناقابل تسخیرجذبے کا مظاہرہ کیا۔ یہ مادر وطن کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے بہادروں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرنے کی بھی ایک پہل ہے۔
وہ راہداری جہاں اب پرم ویر درگھ بنایا گیا ہے، وہاں پہلے برطانوی اے ڈی سی کی تصاویر کی نمائش کی جاتی تھی۔ ہندوستانی قومی ہیروز کی تصویروں کی نمائش کی پہل نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے اور ہندوستان کی ثقافت، ورثے اور لازوال روایات کی دولت کو فخر کے ساتھ قبول کرنے کی طرف ایک بامعنی قدم ہے۔
پرم ویر چکر ہندوستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے، جو جنگ کے دوران بہادری، ہمت اور قربانی کے سب سے غیر معمولی کاموں کی نمائش کے لیے دیا جاتا ہے۔
*****
(ش ح ۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 3244
(रिलीज़ आईडी: 2204512)
आगंतुक पटल : 23