صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو  16 سے 22 دسمبر تک کرناٹک ، تمل ناڈو اور تلنگانہ کا دورہ کریں گی

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 5:09PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 16 سے 22 دسمبر 2025 تک کرناٹک ، تمل ناڈو اور تلنگانہ کا دورہ کریں گی ۔

صدر جمہوریہ 16دسمبر کو کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے مالولی میں آدی جگد گرو سری شیوارتریشور شیو یوگی مہاسوامی جی کی 1066 ویں جینتی تقریبات کا افتتاح کریں گی ۔

صدر جمہوریہ 17دسمبر کو گولڈن ٹیمپل ، ویلور ، تمل ناڈو میں درشن اور آرتی پروگرام میں شرکت کریں گی ۔ بعد میں وہ موسم سرما کے قیام کے لیے راشٹرپتی نیلایم ، بولرم ، سکندرآباد پہنچیں گی ۔

صدر جمہوریہ محترمہ مرمو 19دسمبر کو حیدرآباد میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام پبلک سروس کمیشنوں کے چیئر پرسنز کے لیے قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی ۔

صدر جمہوریہ 20دسمبر کو ’ٹائم لیس وزڈم آف بھارت: امن اور ترقی کے راستے‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کریں گی، جس کا اہتمام برہما کماری کے شانتی سروور کے ذریعے حیدرآباد میں اس کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے ۔

***************

) ش ح –    ش م -  ش ہ ب )

U.No. 3197


(रिलीज़ आईडी: 2204244) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Telugu , Kannada , Malayalam