نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75 ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 DEC 2025 12:11PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نائب صدر جمہوریہ کے انکلیو میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نائب صدر نے ہندستان کے مر دآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی بے مثال خدمات کو یاد کیا۔ انہوں نے ریاستوں کے انضمام اور آل انڈیا سروسز کی بنیاد رکھنے میں سردار پٹیل کے عظیم کردار کو سراہا، جس سے ملک کی وحدت اور انتظامی ڈھانچہ نمایاں طور پر مضبوط ہوا۔
نائب صدر نے کہا کہ سردار پٹیل کی قیادت نے لسانی، ثقافتی اور علاقائی تنوع سے بھرپور ایک قوم کو متحد کرنے کے نہایت مشکل چیلنج کو کامیابی سے حل کیا۔ یہ کارنامہ اپنی نوعیت کا بے مثال نمونہ ہے اور دنیا میں کہیں بھی کی گئی مماثل کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سردار پٹیل کی پائیدار وراثت ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے نظریے کو مسلسل تقویت دیتی ہے اور ملک کو ’’وکست بھارت‘‘ کی جانب سفر میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
****
ش ح۔ ظ ا۔ ج
Uno-3168
(रिलीज़ आईडी: 2203980)
आगंतुक पटल : 12