عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے نومبر 2025 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیےعوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے سنٹرلائزڈ نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق 40 ویں رپورٹ جاری کی
نومبر 2025 میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 60,450 پی جی معاملات موصول ہوئے اور 70,598 پی جی معاملات کا ازالہ کیا گیا
سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ چار مالی سال میں 984 تربیتی کورسز مکمل کیے گئے ہیں، جن میں 32,939 افسران کو تربیت دی گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
15 DEC 2025 11:43AM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے نومبر 2025 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے سنٹرلائزڈ نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 40 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نمٹائے جانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔
نومبر 2025 میں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 60,450 پی جی معاملات موصول ہوئے اور 70,598 پی جی معاملات کا ازالہ کیا گیا۔ اتر پردیش میں نومبر 2025 میں سب سے زیادہ 25,184 پی جی معاملےریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد دہلی میں 7,989 پی جی معاملے ریکارڈ کیے گئے ۔ 30 نومبر 2025 تک، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر زیر التواء پی جی معاملوں کی کل تعداد 1,65,930 ہے۔ مزید برآں، 23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر ایک میں 1000 سے زیادہ پی جی معاملےزیر التواء ہیں۔
یہ رپورٹ نومبر 2025 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹرڈ نئے صارفین کے لیے ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ نومبر 2025 میں مختلف چینلوں کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر کل 57180 نئے صارفین رجسٹر ہوئے ہیں، جن میں سے 8739 رجسٹریشن اتر پردیش سے ہیں۔ فیڈ بیک کال سینٹر نے نومبر 2025 میں کل 70,141 فیڈ بیک اکٹھا کیے، جہاں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 28,669 فیڈ بیک اکٹھے کیے گئے۔
مذکورہ رپورٹ نومبر 2025 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات پر ریاست کے لحاظ سے تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زیادہ سی ایس سی پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ دیہی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای) کے ساتھ منسلک ہے۔ نومبر 2025 کے مہینے میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے کل 14,094 شکایات درج کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ چار مالی سال میں کئے گئے تربیتی پروگراموں اور تربیت یافتہ افسران کی کل تعداد بھی فراہم کی گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2025-26 کے درمیان کل 984 تربیتی کورسز اہتمام کیا گیا، جن میں 32,939 افسران کو تربیت دی گئی۔
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
تربیت کا اہتمام
|
تربیت یافتہ افسران
|
|
1
|
2022-23
|
280
|
8,496
|
|
2
|
2023-24
|
236
|
8,477
|
|
3
|
2024-25
|
314
|
10,740
|
|
4
|
26-2025 (30 نومبر 2025 تک)
|
154
|
5,226
|
|
کل
|
984
|
32,939
|
نومبر 2025 کی اہم جھلکیاں اس طرح ہیں:
عمومی جھلکیاں
- ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پی جی معاملات کے سینئر سطح کے جائزے کی سہولت کے لیے، ایک خصوصی جائزہ ماڈیول کو 6 جون 2025 سے فعال کیا گیا ہے۔
- ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کی صدارت میں ماہانہ جائزہ میٹنگ 12 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی۔
- فیڈ بیک کال سینٹر نے نومبر 2025 میں کل 70,141 فیڈ بیک اکٹھا کیے، جہاں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 28,669 فیڈ بیک اکٹھے کیے گئے۔
سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال
- نومبر 2025 میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 60,450 پی جی معاملے موصول ہوئے اور 70,598 پی جی معاملات کا ازالہ کیا گیا۔
- پی جی معاملات کو نمٹانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اکتوبر میں 63,305 سے بڑھ کر نومبر میں 70,598 ہو گیا ہے۔
- اتر پردیش میں نومبر 2025 میں سب سے زیادہ 25,184 پی جی معاملات ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد دہلی میں 7,989 پی جی معاملات ریکارڈ کیے گئے۔
سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے التواء کی صورتحال
- 23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 30 نومبر 2025 تک 1000 سے زیادہ شکایات زیر التواء ہیں
- ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 30 نومبر 2025 تک 1,65,930 پی جی معاملات زیر التواء ہیں
Click here for pdf file
****
(ش ح ۔م ک۔م ق ا)
U. No. 3165
(रिलीज़ आईडी: 2203977)
आगंतुक पटल : 10