دیہی ترقیات کی وزارت
نئی چیتنا محض ایک اسکیم نہیں بلکہ عوامی تحریک: ڈاکٹر پِمّاسانی چندر شیکھر
خواتین کی سلامتی اور وقار بھارت کی ترقی اور مضبوطی کی بنیاد: ڈاکٹر پمّاسانی
وزیرِ مملکت برائے دیہی ترقی نے گنٹور میں ریاستی سطح کی نئی چیتنا 4.0 کا آغاز کیا، جینڈر ریسورس سینٹر کا افتتاح
प्रविष्टि तिथि:
13 DEC 2025 6:04PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر پِمّاسانی چندر شیکھر نے صنفی مساوات کے فروغ کے لیے اجتماعی اقدام پر زور دیا اور تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ ’’ایک آواز، ایک عزم اور مساوات کے لیے ایک نئی شروعات‘‘ کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ریاستی سطح کی نئی چیتنا 4.0 کے آغاز کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ایک طاقتور عوامی تحریک قرار دیا اور تشدد کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔
اس پروگرام کے تحت وزیر نے گنٹور میں جینڈر ریسورس سینٹر (جی آر سی) کا افتتاح بھی کیا۔ یہ مرکز خواتین کے لیے ون اسٹاپ سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کرے گا، جہاں مشاورت، قانونی معاونت، حوالہ جاتی خدمات اور روزگار سے ربط فراہم کیا جائے گا، تاکہ نچلی سطح پر بروقت مدد، تحفظ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
گنٹور میں آندھرا پردیش کی ناری شکتی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسے بدلتے ہوئے دیہی بھارت کی تعمیر کے ہدف کو اجاگر کیا جہاں ہر عورت محفوظ ہو، وقار کے ساتھ زندگی گزارے اور معاشی طور پر خود مختار ہو اور خواتین کے بااختیار بنانے کو شمولیتی اور پائیدار ترقی کی بنیاد قرار دیا۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا سماجی ترقی کی رفتار کو تیز کرتا ہے اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا قوم کو مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ خواتین کی سلامتی اور وقار بھارت کی ترقی اور مضبوطی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہا کہ ڈی اے وائی–این آر ایل ایم کے تحت نئی چیتنا خواتین کے اجتماعی گروہوں کو مضبوط بنا رہی ہے، صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قطعاً برداشت نہ کرنے کے رویے کو فروغ دے رہی ہے، مردوں اور لڑکوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور خواتین کی معاشی خود مختاری کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اجتماعی عزم کی تجدید کریں اور کہا کہ ایک محفوظ، باوقار اور معاشی طور پر بااختیار بھارت کی تعمیر مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔
2021 میں شروع کی گئی نئی چیتنا اب تقریباً 10 کروڑ سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) خواتین کی طاقت سے چلنے والی ایک ملک گیر تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ملک بھر میں 13 لاکھ سے زائد اجلاسوں اور تقریبات کے ذریعے 4 کروڑ سے زیادہ دیہی شہریوں نے آگاہی پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔ یہ اقدام 12 مرکزی وزارتوں کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں خواتین کی سلامتی، وقار اور معاشی بااختیاری پر نئی توجہ دی گئی ہے، بشمول زمین، بینکاری اور ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی۔
اس تقریب میں ریاستی وزیرِ داخلہ، وانگالاپوڈی انیتھا اور ریاستی وزیر برائے ایم ایس ایم ای، ایس ای آر پی اور این آر آئی ایمپاورمنٹ و ریلیشنز، کونڈاپلی سرینواس بھی شریک ہوئے، جہاں 3,000 سے زائد خواتین موجود تھیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 3125
(रिलीज़ आईडी: 2203588)
आगंतुक पटल : 9