زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جنوبی ریاستوں میں نامیاتی کاشتکاری کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 6:26PM by PIB Delhi
سال 2015-16 سے ریاست تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ میں پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) کے ذریعے نامیاتی کھیتی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پی کے وی وائی کے تحت، نامیاتی کاشتکاری کے فروغ کے لیے 3 سال کے دوران 31,500 روپے فی ہیکٹر کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں سے 15,000 روپے فی ہیکٹر کی امداد کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے آن فارم / آف فارم آرگینک ان پٹ کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ اس مالی امداد میں نامیاتی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لیے تعاون شامل ہے۔
پی کے وی وائی اسکیم کے تحت 2015-16 سے لے کر 31.10.2025 تک تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ میں جاری کیے گئے فنڈ (مرکزی حصہ) اور رقبہ درج ذیل ہے:
|
ریاست کا نام
|
جاری کردہ فنڈ (روپے لاکھ میں)
|
کور کیا گیا رقبہ (ہیکٹر میں)
|
|
تمل ناڈو
|
6236.35
|
32,940
|
|
کرناٹک
|
10049.36
|
49,100
|
|
کیرالہ
|
6732.97
|
94,480
|
|
تلنگانہ
|
3576.78
|
8,100
|
پی کے وی وائی اسکیم کے تحت کسانوں کو 3 سال کی مدت کے لیے فوائد دیے جاتے ہیں۔ 2024-25 کے دوران کرناٹک میں 11,630 کسانوں اور تمل ناڈو میں 28,983 کسانوں کو پی کے وی وائی اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ تاہم، کیرالہ اور تلنگانہ نے 2024-25 کے دوران مختص فنڈ کے باوجود کوئی خرچ نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے کسی کسان کو فائدہ نہیں پہنچا ہے۔
گزشتہ تین سال اور رواں سال کے دوران پی کے وی وائی اسکیم کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ کو مختص کیے گئے فنڈ (مرکزی حصہ) حسب ذیل ہیں:
|
ریاست کا نام
|
مختص رقم (لاکھ روپے میں)
|
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
|
|
تمل ناڈو
|
704.87
|
1564.00
|
1620.00
|
1556.00
|
|
کرناٹک
|
1045.61
|
2803.00
|
1950.00
|
1769.00
|
|
کیرالہ
|
1712.07
|
1047.00
|
782.60
|
1199.00
|
|
تلنگانہ
|
30.75
|
568.00
|
424.60
|
1989.00
|
نوٹ: کیرالہ قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے بھارتیہ پراکرتک کرشی پدھتی (بی پی کے پی) کو نافذ کر رہا ہے جو پی کے وی وائی کا ایک جزو ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3085
(रिलीज़ आईडी: 2203389)
आगंतुक पटल : 4