وزارت خزانہ
ہنر مند ورک فورس اور چھوٹے کاروباروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ بھارت میں روزگار میں نمایاں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے: این سی اے ای آر کی رپورٹ
محنت طلب مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے مواقع کو مضبوط کرنا جی ڈی پی کی 8فی صد ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے
قرض تک رسائی میں 1فی صد اضافہ بھی متوقع ملازمین کی تعداد میں 45فی صد اضافہ کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 12:43PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ کے وائس چیئرمین، منیش سبھروال نے 11 دسمبر، 2025کو ’’بھارت کے روزگار کے امکانات: روزگار کے راستے‘‘ کے عنوان سے ایک مطالعہ جاری کیا۔ پروفیسر فرزانہ آفریدی اور ان کی این سی اے ای آر کے محققین کی ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ میں ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اہم محرکات کے طور پر ہنر مندی اور چھوٹے کاروباروں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، این سی اے ای آر کی ایک رپورٹ کے مطابق ورک فورس کی شرکت اور محنت کی پیداواریت کے معیار اور مقدار میں اضافہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار میں اضافہ بنیادی طور پر خود روزگاری میں اضافے کی وجہ سے ہے، جبکہ ہنر مند لیبر فورس کی طرف منتقلی سست رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محنت طلب مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانا جی ڈی پی کی نمو کو تقریبا 8 فیصد تک برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، جو وکست بھارت کے وژن سے آہنگ ہے۔
رپورٹ کا آغاز کرتے ہوئے، این سی اے ای ای آر کے وائس چیئرمین، منیش سبھروال نے کہا، ’’بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنے کی راہ پر ہے، اور اگرچہ اس کی فی کس جی ڈی پی فی الحال 128 نمبر پر ہے لیکن یہ روزگار اور جامع ترقی کو ترجیح دینے کے قیمتی مواقع کو اجاگر کرتا ہے۔‘‘
’’بھارت کی خود روزگاری کی بالادستی معاشی ضرورت کی وجہ سے ہے نہ کہ کاروباری حرکیات کی وجہ سے۔ چھوٹے کسانوں کی طرح، زیادہ تر چھوٹے کاروبار بھی خود کفیل سطح پر کام کرتے ہیں۔ بھارت کو اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ اس کا روزگار کا مستقبل اس کے سب سے چھوٹے کاروباروں کی پیداواریت سے جڑا ہوا ہے،‘‘ پروفیسر آفریدی نے کہا۔ اصل چیلنج یہ ہے کہ غیر منظم گھریلو ادارے کم سرمایہ، پیداواری صلاحیت اور ٹیکنالوجی اپنانے کی سطح پر کام کرتے ہیں۔
مرکزی مصنف نے کہا ’’ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والے ادارے ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 78فی صد زیادہ ملازمین بھرتی کرتے ہیں۔ کریڈٹ تک رسائی میں 1فی صد اضافہ بھی متوقع ملازمین کی تعداد میں 45فی صد اضافہ کرتا ہے۔‘‘
آبادیاتی برتری کے باوجود روزگار پیدا کرنے میں مسلسل چیلنجز کے حوالے سے، رپورٹ کہتی ہے کہ سپلائی سائیڈ پر، بھارت کی ورک فورس کو خاص طور پر نئی ٹیکنالوجیز اور اے آئی کے آنے سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ درمیانے ہنر والی ملازمتیں روزگار کی ترقی میں غالب ہیں، خاص طور پر خدمات میں، جبکہ مینوفیکچرنگ اب بھی کم مہارت پر مبنی ہے۔ رپورٹ کہتی ہے: ’’رسمی مہارتوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہنر مند ورک فورس کے حصے میں 12 فیصد پوائنٹس اضافہ کرنا 2030 تک محنت طلب شعبوں میں روزگار میں 13فی صد سے زیادہ اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔‘‘
مطالعے میں دی گئی سیمولیشنز سے ظاہر ہوتا ہے کہ معتدل ترقی کے منظرنامے میں باضابطہ ہنر مند ورک فورس میں اضافہ مزدور انٹینسیو شعبوں میں نمایاں ملازمتوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ ’’ہنر مند ورک فورس کے حصے میں 9 فیصد پوائنٹس اضافہ کرنے سے 2030 تک 9.3 ملین ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔‘‘
رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے، ڈاکٹر جی سی منا، سینئر ایڈوائزر، این سی اے ای آر نے کہا کہ رپورٹ ان اہم شعبوں کو اجاگر کرتی ہے جن میں روزگار کی ترقی کی مضبوط صلاحیت ہے۔
پروفیسر آدتیہ بھٹاچارجیا، وزٹنگ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ، نے کہا، ’’رپورٹ بھارت کو بین الاقوامی تناظر میں رکھتی ہے اور ایسے شعبوں کو اجاگر کرتی ہے جہاں ملک کو بہتری کے منفرد مواقع اور عالمی معیار کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی حاصل ہے۔‘‘
رپورٹ کے مطابق، بین شعبہ جاتی روابط کے ملٹی پلائر اثرات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے نسبتا زیادہ محنت طلب ذیلی شعبوں کی مجموعی پیداوار (جی او) میں معتدل اضافہ 2030 تک کئی گنا روزگار کے مواقع پیدا کرے گا –مینوفیکچرنگ میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، اور متعلقہ صنعتوں میں 53فی صد اور تجارت، ہوٹل، اور متعلقہ خدمات میں 79فی صد زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
یہ مخصوص شعبوں میں روزگار کے امکانات کو کھولنے کے لیے مخصوص مداخلتوں کی سفارش کرتا ہے۔ مینوفیکچرنگ میں، پیداوار سے منسلک مراعات کو محنت طلب صنعتوں جیسے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جوتے، اور خوراک کی پروسیسنگ کی طرف دوبارہ ترتیب دینا روزگار کے زیادہ اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ خدمات میں، سیاحت، تعلیم اور صحت کے لیے پالیسی معاونت بڑے پیمانے پر، جامع روزگار پیدا کر سکتی ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3091
(रिलीज़ आईडी: 2203319)
आगंतुक पटल : 3