زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کم از کم امدادی قیمت کے تحت فصلوں کے احاطے میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 DEC 2025 6:27PM by PIB Delhi

ہر سال، حکومت ریاستی حکومتوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے خیالات پر غور کرنے کے بعد، کمیشن برائے زرعی لاگت اور قیمتوں (سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر 22 لازمی زرعی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتیں (ایم ایس پیز) طے کرتی ہے۔ ایم ایس پی کی سفارش کرتے ہوئے، سی اے سی پی  اہم عوامل جیسے پیداواریت کی لاگت، مجموعی مطالبات- سپلائی کی صورتحال، گھریلو اور بین الاقوامی قیمتوں، بین فصل قیمت  کی برابری، زرعی اور غیر زرعی شعبوں کے سرمیان تجارت کی شرائط، بقیہ معیشت پر ممکنہ اثر، پر غور کرتی ہے۔ ان کے علاوہ آراضی ، پانی اور دیگر پیداواری وسائل کے منطقی استعمال اور پیداواریت کی لاگت پر کم از کم 50 فیصد مارجن ، جیسے عوامل پر بھی غور کیا جاتا ہے۔

تاہم، ایم ایس پی فریم ورک کے تحت فصلوں کو شامل کرنا کئی عوامل پر منحصر ہے جس میں نسبتاً بڑی شیلف لائف، غیر فنا ہونے والی، بڑے پیمانے پر اگائی جانے والی، بڑے پیمانے پر استعمال کی اشیاء، غذائی تحفظ کے لیے ضروری، دیگر شامل ہیں۔

ایم ایس پی پالیسی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، ایم ایس پی کے اعلان کے بعد، حکومت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) اور دیگر نامزد ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے کسانوں کو قیمتوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے اناج اور موٹے اناج کی خریداری کرتی ہے۔ دالوں، تیل کے بیجوں اور کھوپرے کی خریداری پردھان منتری اَن داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم -آشا) کی امبریلا اسکیم کے تحت پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت کی جاتی ہے، جب ان پیداوار کی مارکیٹ قیمت ایم ایس پی سے نیچے آتی ہے تو متعلقہ ریاستی حکومت کے ساتھ مشاورت کی جاتی ہے۔ پی ایم آشا اسکیم کے تحت خریدار ایجنسیاں نیشنل ایگریکلچر کو آپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ(این اے ایف ای ڈی) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) ہیں۔ کپاس اور جوٹ بھی حکومت کی جانب سے ایم ایس پی پر بالترتیب کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) کے ذریعے خریدی جاتی ہے۔

حکومت نامزد پروکیورمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے زرعی فصلوں کی خریداری کی پیشکش کرتی ہے اور کاشتکاروں کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنی پیداوار سرکاری ایجنسیوں کو یا کھلی منڈی میں فروخت کریں جو بھی ان کے لیے فائدہ مند ہو۔

یہ جانکاری زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3093


(ریلیز آئی ڈی: 2203274) وزیٹر کاؤنٹر : 22