وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت نے سماعت اور بصارت سے محروم صارفین کے لیے او ٹی ٹی رسائی کے معیارات کا مسودہ جاری کیا
مرکز نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قابل رسائی مواد کے لیے دو مرحلوں کے نفاذ کے شیڈول کی تجویز پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:30PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات نے سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے آن لائن کیوریٹڈ مواد (او ٹی ٹی پلیٹ فارم) کے پبلشرز کے پلیٹ فارم پر مواد کی رسائی کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ07 اکتوبر2025 کو جاری کیا ہے ۔
رہنما خطوط کا مسودہ آرٹیکل 14 کے تحت درج آئینی ضمانتوں ، معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی آر پی ڈی) کے تحت ہندوستان کی ذمہ داری ، معذور افراد کے حقوق ایکٹ (آر پی ڈبلیو ڈی) 2016 اور آئی ٹی ایکٹ 2000 (آئی ٹی رولز ، 2021) کے تحت 25 فروری2021 کو اطلاعاتی ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیٹری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ، ایتھکس کوڈ) رولز ، 2021 کے تحت ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے شائع کیا گیا ہے ۔
رہنما خطوط کے مسودے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آڈیو ویژول مواد سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی ہو ۔ یہ دو مرحلوں کے نفاذ کا شیڈول بھی فراہم کرتا ہے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات پہلے ہی سماعت سے محروم افراد کے لیے ٹیلی ویژن پروگراموں میں معذور افراد کے لیے رسائی کے معیارات بتاریخ11 ستمبر2019 جاری کر چکی ہے ۔
مذکورہ رسائی کے معیارات کا حصہ 12 تجویز کرتا ہے کہ رسائی کی خدمت کا نفاذ مرحلہ وار انداز میں ہونا چاہئے ، سب سے پہلے پبلک براڈکاسٹر (آئی سی پرسار بھارتی) اور اس کے بعد نجی نشریاتی ادارے اور نجی خبریں نشر کرنے والے ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے محترمہ سنگیتا یادو ، ڈاکٹر میدھا وشرم کلکرنی اور جناب دیپک پرکاش کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں پیش کیں ۔
****
ش ح۔ش ت۔ش ت
U NO: 3054
(रिलीज़ आईडी: 2203175)
आगंतुक पटल : 5