بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت اپنی بین الاقوامی تعاون اسکیم کے تحت ہندوستان میں بین الاقوامی نمائشوں اور ورکشاپس میں ایم ایس ایم ایز کی شرکت کو آسان بنائے گی ۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 1,361 ایم ایس ایم ایز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے
ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) برآمدی فروغ کے لیے ایک بڑا، لچکدار اور ڈیجیٹل طور پر چلنے والا فریم ورک فراہم کرے گا
مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) کے تحت ایم ایس ایز کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے کلسٹر اپروچ کو اپنانا
مجموعی تجارتی برآمدات میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کا تعاون 2024-2023 میں 45.74 فیصد سے بڑھ کر 2025-2024 میں 48.55 فیصد ہو گیا
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 2:35PM by PIB Delhi
مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت (محترمہ شوبھا کرندلاجے) نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ مائیکرو،اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) کی وزارت بین الاقوامی نمائشوں/میلوں/خریدار فروخت کنندگان کے اجلاسوں میں ایس ایم ایزکے دوروں/شرکت اور ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں/سیمینار/ورکشاپس کے انعقاد کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے’’بین الاقوامی تعاون اسکیم‘‘ کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، پہلی بار مائیکرو اور چھوٹے برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ پروموشن کونسلز(ای پی سیز) ، ایکسپورٹ انشورنس پریمیم اور ٹیسٹنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کے ساتھ رجسٹریشن-کم-ممبرشپ سرٹیفیکیشن ( آر سی ایم سی) پر بھی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ایم ایس ایم ایز کو مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں، مانگ میں تبدیلی، نئی مارکیٹ کے ابھرنے وغیرہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران یعنی 2021-2020 سے 2025-2024 تک1361ایس ایم ایز نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔
مزید برآں حکومت نے مجموعی برآمدی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک کے طور پر 12.11.2025 کو ’’ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم)‘‘ کو منظوری دی ہے ۔ یہ مشن برآمدات کے فروغ کے لیے ایک جامع ، لچکدار اور ڈیجیٹل طور پر چلنے والا فریم ورک فراہم کرے گا ۔ جس میں مالی سال 26-2025سے مالی سال31-2030 تک کل 25,060 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی ۔ ای پی ایم کے تحت ، نریات پروتساہن کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی۔ جو ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے تجارتی مالی سہولت پر مرکوز ہے اور نریات دشا ، جو غیر مالی اہل کار فراہم کرتے ہیں جو مارکیٹ کی تیاری اور مسابقت کو بڑھاتے ہیں جن میں برآمدی معیار اور تعمیل کی مدد ، بین الاقوامی برانڈنگ کے لیے مدد اور تجارتی میلوں میں شرکت ، ایکسپورٹ ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس ، اندرون ملک نقل و حمل کی ادائیگی اور تجارتی ذہانت اور صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں ۔مائیکرو،اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) کی وزارت بین الاقوامی نمائشوں/میلوں/خریدار فروخت کنندگان کے اجلاسوں میں ایس ایم ایز کے دوروں/شرکت اور ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں/سیمینار/ورکشاپس کے انعقاد کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے’’بین الاقوامی تعاون اسکیم‘‘ کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلی بار مائیکرو اور چھوٹے برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ پروموشن کونسلز(ای پی سیز))، ایکسپورٹ انشورنس پریمیم اور ٹیسٹنگ اور کوالٹی سرٹیفیکیشن کے ساتھ رجسٹریشن-کم-ممبرشپ سرٹیفیکیشن( آر سی ایم سی) پر بھی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ایم ایس ایم ایز کو مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں، مانگ میں تبدیلی، نئی مارکیٹ کے ابھرنے وغیرہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران، یعنی 2020-21 سے 2024-25 تک، 1361 ایس ایم ایزنے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔
مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(ایم ایس ای- سی ڈی پی) کا مقصد کلسٹر اپروچ اپنا کر ایس ایم ایزکی مجموعی ترقی کے لیے ان کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانا ہے۔ حکومت موجودہ کلسٹرز میں مشترکہ سہولت مراکز(سی ایف سیز) قائم کرنے اور موجودہ صنعتی علاقوں/اسٹیٹس/ فلیٹڈ فیکٹری کمپلیکس کے نئے/اپ گریڈیشن کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں یعنی2021-2020 سے 2025-2024 کے دوران کلسٹر ڈیولپمنٹ اقدامات کے تحت 190 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں82 مشترکہ سہولت مراکز (سی ایف سیز) اور 108 انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ (آئی ڈی) پروجیکٹ شامل ہیں۔
ایس ایم ای سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات میں حالیہ رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی تجارتی سامان کی برآمدات میں ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ 2024-2023 میں 45.74فیصد سے بڑھ کر 2025-2024 میں ا مریکی ڈالر کی قدر کے لحاظ سے 48.55فیصد ہو گیا ہے۔
********
(ش ح ۔م ح ۔رض)
U. No. 3006
(रिलीज़ आईडी: 2202837)
आगंतुक पटल : 3