کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سانتاکروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ)، ممبئی میں نیسٹ–02 (نیو انٹرپرائزز اینڈ سروسز ٹاور – فیز 2) کا افتتاح کیا
جناب پیوش گوئل نے شفافیت کے فروغ، صنعت و حکومت کے درمیان قریبی تعاون اور بہتر کارکردگی کی ضرورت پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 5:43PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی کے سانتاکروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ایس ای ای پی زیڈ) میں این ای ایس ٹی- 02 نیو انٹرپرائزز اینڈ سروسز ٹاور – فیز 2) کا افتتاح کیا اور صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مہارت کی کوششوں کو نمایاں طور پر مضبوط کریں۔
وزیر موصوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کی گئی ترقی کی رفتار سے ایس ای ای پی زیڈ کو بھی قدم ملانا ہوگا اور اس کے کام کرنے کے انداز اور کارکردگی کو قومی معاشی رفتار کے مطابق بنانا ضروری ہے۔
جناب گوئل نے ایس ای ای پی زیڈ یونٹس کو تربیتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ترغیب دی، خصوصاً اہم ضرورت رکھنے والے نوجوانوں کے لیے اقدامات شامل کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مہارت بھارت کی مستقبل کی ترقی کا بنیادی ستون ہے اور صنعت کو افرادی قوت تیار کرنے میں زیادہ ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ شفافیت، ایمانداری اور جوابدہی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے حکمرانی ماڈل کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے یونٹس اور صنعت کے نمائندوں سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ایس ای ای پی زیڈ صاف، شفاف اور جوابدہ طریقے سے چل سکے، کیونکہ ایسا ماحول قائم رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ نیلامی پر مبنی تقسیم اور شفاف طریقہ کار ضروری ہیں تاکہ جگہ کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اور بدعنوانی یا غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ انہوں نے شراکت داروں سے کہا کہ غیر استعمال شدہ پلاٹس کا مشترکہ جائزہ لیں اور انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ مل کر برآمدات میں اضافہ کریں۔ ساتھ ہی منظوریوں، کسٹمز سرگرمیوں، رکھ رکھاؤ کے ٹھیکے اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تمام طریقہ کار میں مکمل شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے ایس ای ای پی زیڈ میں جاری اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے کی تجدید کاری کا بھی جائزہ لیا، جن میں اندرونی سڑکوں کی بہتری، ہریالی میں اضافہ، اور زون کی مجموعی خوبصورتی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ایس ای ای پی زیڈ جدید بھارت کے معیار کی عکاسی کرے اور ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ایک ماڈل بنے۔
جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی جاری اصلاحات—جن میں ’’جن وشواس بلز‘‘، جرائم کے خاتمے سے متعلق اقدامات اور تعمیل کے عمل کو آسان بنانا شامل ہیں—حکومت اور صنعت کے درمیان اعتماد کے اصول پر مبنی ہیں۔ انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ شفاف اور اخلاقی کاروباری طریقوں کو یقینی بنا کر اس اعتماد کو قائم رکھیں۔
آتم نربھر بھارت کے ویژن پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت اور حکومت کو مل کر گھریلو صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، ’’سوَدیشی‘‘ کو فروغ دینا، اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا اور مستقبل کے مواقع کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے صنعت کو جدید سسٹمز اپنانے، دور اندیش منصوبہ بندی کرنے اور عالمی معیار کے عمل نافذ کرنے کی ترغیب دی تاکہ بھارت ’’وکست بھارت 2047‘‘ کے ہدف کے مطابق ترقی کر سکے۔
جناب گوئل نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ایس ای ای پی زیڈ کو ایک عالمی معیار کے پیداوار اور برآمدات زون کے طور پر ابھرنا چاہیے، جو بھارت کی معاشی تبدیلی کی رفتار اور امنگوں کی عکاسی کرے۔ انہوں نے دوبارہ یقین دلایا کہ حکومت صنعت پر مبنی ترقی، اختراع اور مسابقت کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2977 )
(रिलीज़ आईडी: 2202573)
आगंतुक पटल : 8